حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۱۶ صحابۂ کرام ؓکے ایمان کی پختگی ۱۲۰ نبی کریمﷺ اور آپ کے صحابۂ کرامؓکس طرح مسجدوں میںنمازوں کے لیے جمع ہوتے تھے، خود انھیں نمازوں کا کتنا شوق تھا اور دوسروں کو نماز کی کتنی ترغیب دیتے تھے، اور نمازوں کے اوقات کے بدلنے سے وہ یہ سمجھتے تھے کہ ہمارا اصل کام ایک حکمِ خداوندی سے دوسرے حکم میں اور ایک عملِ صالح سے دوسرے عمل میں لگنا ہے، اور انھیں ان اعمال کا حکم دیاجاتا تھا کہ وہ ایمان اور ایمانی صفات کو پکاکریں، علم اورعلم والے اعمال کو پھیلائیں، اور اللہ کے ذکر کو زندہ کریں، اور دعا کو اور اس کی قبولیت کی شرائط کو قائم کریں۔ چناںچہ وہ کس طرح سے ان اعمال کی وجہ سے اپنے دنیاوی مشاغل کو چھوڑ دیا کرتے تھے ایسا معلوم ہوتاتھا کہ انھیں ظاہری شکلوں کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے، بلکہ وہ تو اس ذات سے براہِ راست فائدہ حاصل کرتے ہیں جو تمام چیزوں اور شکلوں کو پیدا کرنے والی اور ان میں تصرّف کرنے والی ہے۔