الاصول و القواعد للفقہ الاسلامی ۔ فقہ اسلامی کے 413 اصول و قواعد |
قہ اسلا |
|
تقریظ استاذ محترم، مشفق ومربی،نمونۂ اسلاف حضرت قاضی عبد الاحد ازہری صاحب دامت برکاتہم قاضیٔ شریعت دار القضاء ،مالیگاؤں تاریخ اسلام میں فقہ اسلامی کا کام اور نام بہت ہی روشن،تاب ناک اور گراں قدر ہے؛ اگر یہ سوال کیا جائے کہ اسلام دین کامل، اس میں حیات انسانی کے ہر شعبہ اور گوشہ کے لئے مکمل ہدایت اور رہنمائی ہے تو یہ دعوی ہے؛ اس عظیم دعویٰ کی دلیل وحجت اور برہان کیا ہے؟ تو اس سوال کے جواب میں ہم اپنے فقہاء کرام کی پوری فقہی کاوش اور مساعی کو پیش کرسکتے ہیں۔ ہمارے فقہاء عظام نے انسانی زندگی کے تمام ظاہری وباطنی، مادی وروحانی، لفظی ومعنوی گوشوں کو ہردم بدلتے ہوئے حالاتِ زمانہ کے تقاضوں کے مطابق قرآن وسنت کی تفسیر وتشریح کا فرض اتنے دوٹوک اور فیصلہ کن انداز میں انجام دیا ہے کہ آج اس پر پوری دنیا حیران وششدر اور انگشت بدنداں ہے۔ فقہ اسلامی کو انسان کی متنوع زندگی سے ہم آہنگ اور موافق کرنے کے لئے ہمارے فقہاء و محدثین نے وہ محنتیں اور ریاضتیں کی ہیں کہ جس کی مثال ہم کو مذاہب و ادیانِ عالم کی تاریخ میں نہیں ملتی، یہاں ایک دو نہیں، بلکہ بلامبالغہ لاکھوں کی تعداد میں خاک دانِ عالم سے ایسے رجالِ عزم وحوصلہ اور مردانِ کاراٹھے ہیں؛ جنہوں نے اس مقدس کام کے لئے اپنی عمریں کھپائیںاور زندگیاں قربان کی ہیں۔ ان ہی فقہاء عظام اور عالی ہمت علماء میں سر فہرست فقہ حنفی کے مرتب اور مدون حضرت امام محمد ابن حسن شیبانی ؒہیں، جن کی زندگی میں راحت و آرام کا شائبہ تک نہ تھا؛ ہر وقت پڑھنے پڑھا نے اور ہر