الاصول و القواعد للفقہ الاسلامی ۔ فقہ اسلامی کے 413 اصول و قواعد |
قہ اسلا |
|
طبی اخلاقیات سے متعلق جدید مسائل ابوحمزہ وستانوی جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوامحور اول : (۱) امام غزالی ؒ فرماتے ہیں: خلق کے بارے میں، شریعت کے مقاصد پانچ ہیں، اور وہ یہ ہیں، کہ اس کے دین، اس کی جان، اس کی عقل، اس کی نسل اور اس کے مال کی حفاظت کی جائے، بس ہر وہ بات، جو ان اصولِ خمسہ کی ضامن ہو، وہ مصلحت قرار پائے گی اور ہر وہ چیز جو ان پانچوں امور کی حفاظت میں مخل ہو، وہ مفسدہ قرار پائے گی، اور اس کا ازالہ مصلحت ہوگا۔ حضرت علامہ، کی اس عبارت سے یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ ایسے آدمی کو علاج کی اجازت دینا، جو محض ذاتی مطالعہ و تجربہ کی بناء پر دوا اور امراض کی بارے میں واقفیت رکھتا ہے، جائز نہیں، ورنہ انسانی نفوس کی سا لمیت و حفاظت کو ایک زبردست خطرہ کا سامنا ہوگا، جو شریعت کے مقاصد میں سے اہم ترین مقصد ہے۔ نیز ہر کس وناکس کو اپنے ذاتی مطالعہ و تجربہ کی بناء پر علاج کی اجازت سے مصلحت عامہ یا نظام عام کو ضرر پہنچنے کا قومی اندیشہ ہے جس کا دفع کرنا مصلحت ہے، فقہاء کرام نے بھی سدِ ذرائع کی بحث میں اس کی صراحت کی ہے کہ جو اسباب و طریقے عمومی حالت میں فساد و ضرر کا ذریعہ بنتے ہیں ان پر بندش لگانا،