الاصول و القواعد للفقہ الاسلامی ۔ فقہ اسلامی کے 413 اصول و قواعد |
قہ اسلا |
|
(۵) عزیزم مفتی عبد المتین، ومفتی شمشاد سلمہما اللہ کا، کہ میرے ان دونوں عزیزوں نے اس پوری کتاب میں موجود ،اصول وقواعد کی اصل کتابوں سے مراجعت ، ان کے حوالوں کی تلاش وجستجو، مثالوں سے تطبیق وتزئین ، تمام اصول وقواعد کی حروفِ تہجی کے مطابق ترتیب، اور ضروری کمپوز وتصحیح جیسے دیگر اہم امور میں بڑی دلچسپی ، تندہی وتیقظ کے ساتھ،میری معاونت فرمائی،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں علومِ نافعہ سے بہرہ ور فرمائے،اور اپنی شایانِ شان ، بہتر سے بہتر بدلہ عطا فرمائے۔آمین یار ب العالمین (۶) تمام رفقاء کارکا ، جنہوں نے اس کتاب کے منصہ شہود پر لانے میں کسی بھی قسم کا کوئی تعاون فرمایا ہو۔ اللہ تعالیٰ ان سب معاونین ومحسنین کو جزاء خیر عطا فرمائے ۔گذارش : قارئین سے گذارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی یا قابل اصلاح بات محسوس ہو،تو براہ راست مطلع فرمائیں، اس علمی تعاون پر بندہ آپ کا ممنون ہوگا۔ اللہم فقّہنا في الدین وعلِّمنا التأویل {ربنا لا تؤاخذنا إن نسینا أو اخطأنا ربنا ولا تحمل علینا إصراً کما حملتہ علی الذین من قبلنا ، ربنا ولا تحمّلنا ما لا طاقۃ لنا بہ ، واعف عنا واغفر لنا وارحمنا ، أنت مولٰنا فانصرنا علی القوم الکافرین} آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم محمد جعفر ملی رحمانی ۲۳؍ ربیع الاول،۱۴۳۲ھ