الاصول و القواعد للفقہ الاسلامی ۔ فقہ اسلامی کے 413 اصول و قواعد |
قہ اسلا |
تیار کیاتھا اور اس مقصد کے لئے انہوں نے مختلف ارباب افتاء اوربالغ نظرعلماء کی خدمات حاصل کی تھیں۔ازراہ خرد نوازی اورحسن ظن کی بناء پراوراسلامی اکیڈمی کی مجلس ِعلمی کے رکن کی حیثیت سے احقر کو بھی دس قواعدفقہیہ کی تبیین وتشریح کاامرفرمایاتھا۔اس طرح حضرت قاضی صاحبؒ کی خصوصی دلچسپی کے باعث اس حوالے سے معتدبہ کام ہوگیاتھا۔ان کوششوں کوسامنے رکھ کرمصنف اگرہرقاعدہ کے تحت جدیدحالات کے تناظرمیں ایک ایک مثال کااضافہ کرلیں توغالباًافادیت دوچندہوجائیگی۔یہ کتاب جہاں مستقل ایک تصنیف ہے وہیں یہ مفتی عمیم الاحسان مجددی ؒ کی مرتب کردہ ’’قواعدالفقہ‘‘(جوبہت سے مدارس میں داخل نصاب ہے )کے لئے شرح اورگائڈکابھی کام دیگی اور ’’الأشباہ والنظائر‘‘ کے حل میں بھی معین ثابت ہوگی۔ میں اس علمی اورقابل قدرکاوش پرمؤلف محترم کودل کی گہرائیوں سے مبارک بادپیش کرتاہوں اوردست بدعاہوں کہ اللہ پاک مؤلف موصوف کی اس خدمت کو قبولیت اورنافعیت عطاکریں اور مزید خدمات کی توفیق ارزانی کریں۔ مفتی عبد اللہ رویدروی ۲۸ ؍صفرالمظفر۱۴۲۶ھ