الاصول و القواعد للفقہ الاسلامی ۔ فقہ اسلامی کے 413 اصول و قواعد |
قہ اسلا |
|
میں اپنی طرف سے نیز مادر علمی ’’معہد ملت مالیگائوں‘‘ اور ارکان اصلاح المسلمین مالیگائوں کی طرف سے موصوف کی خدمت میں پُر خلوص ہدیۂ تبریک پیش کرتاہوں اور دعا گوہوں کہ اللہ تعالیٰ اس علمی خدمت کو ان کے لئے ان کے والدین اور اساتذہ کے لئے دارین میں سرخ روئی کا باعث بنائے۔ اس اہم کتاب کی تالیف وا شاعت کے موقعہ پر سرخیل علماء، میرکارواں حضرت مولانا غلام محمد وستانوی حفظہ اللہ (رئیس الجامعہ اشاعت العلوم اکل کوا) کی خدمت میں بھی پر خلوص ہدیۂ تبریک پیش کرتاہوں؛ جن کی دقت نظر اور مخصوص حوصلہ افزائیوں کے نتیجے میں اس دینی علوم کے کارواں میں ایک سے بڑھ کر ایک جوہر قابل مجتمع ہورہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ صحت وسلامتی کے ساتھ تادیران کا سایہ قائم رکھے۔ عزیزم مولانا مفتی محمد جعفر ملی رحمانی صاحب (استاذ جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا) نے اس اہم کتاب پر تقریظ لکھنے کے لئے مجھ ہیچ مداں کو سعادت بخشی، اسے سعادت ہی سمجھ کر چند سطور تحریر کردیا؛ حالاںکہ یہ حق ان باکمال اصحاب فن کا تھا، جن کی زندگی اس فکر کی صحرا نوردی اور بادیہ پیمائی میں گذر رہی ہے؛ تاہم میں ان کا شکر گذار ہوںکہ حوصلہ افزائی کے لئے تحریر کردہ یہ چند کلمات، عجب نہیں کہ راقم سطور کے لئے بھی باعث سرخ روئی بن جائیں۔ فقط ’’ وما ذلک علی اللہ بعزیز‘‘ محمد ادریس عقیل ۲۷؍ مئی۲۰۰۵ ء