الاصول و القواعد للفقہ الاسلامی ۔ فقہ اسلامی کے 413 اصول و قواعد |
قہ اسلا |
|
موصوف کو یہ حق تھا کہ وہ اس کو تصنیف کرتے، اس سے ان کے کاموں کا رخ اور ان کی خدمتوں کی جہت کا بھی پتہ چلتا ہے۔ یہ کتاب مدارسِ اسلامیہ کے اساتذہ وطلباء ہی کے لئے نفع بخش اور مفید نہیں ہے، بلکہ فتویٰ نویسی کی خدمت انجام دینے والے اور ہم جیسے قضاۃکے لئے بھی بہت ہی مفید ہے؛ چند جملوں میں ہی نہیں، بلکہ چند الفاظ میں ایسے بے شمار مسائل سموئے ہیںکہ یہ قواعد ان کے یاد کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں؛ یہ کل دوسو نوے(۲۹۰) قاعدے ہیں۔ موصوف نے ہر قاعدہ کا نہ صرف دھلی ہوئی اردو میں ترجمہ کردیا ہے بلکہ ہرقاعدے کو سمجھانے کے لئے مثالیں بھی تحریر کردی ہیں۔ بہر حال یہ کتاب ’’الاصول و القواعد للفقہ الاسلامی‘‘ ہر جہت سے بہت ہی گراں قدر ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ رب علیم وخبیر اس کتاب کو قبولِ عام اور بقاء دوام عطا فرمائے اور مصنف موصوف کے لئے صدقۂ جاریہ اور ذخیرۂ آخرت بنائے ۔ آمین دعا گو عبدالاحد ازہری ۴؍ جمادی الاولی ،۱۴۲۶ھ