ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
|
بہشتی زیور کھول میرے سامنے رکھ کرکہا کہ اس ک دیکھ لیجئے میں نے کہا کہ دیکھ کرہی لکھا ہے تم اپنا مطلب بیان کرو مجھ کو دکھلانے سے مقصود تمہارا کیاہے یہ مسئلہ سمجھ میں نہیں آیا میں نے کہا ک مسئلہ سمجھ میں نہیں یا اس کی دلیل کہا کہ مسئلہ توظاہری ہے دلیل سمجھ میں نہیں آئی ، میں نے کہا کہ کیا اور سب مسائل کی دلیل سمجھ میں آچکی ہے صرف یہ ہی باقی ہے اگرسب کی دلیل سمجھ میں آچکی ہے تومجھ کو اجازت دیجئے میں آپ کا امتحان کرلوں اور اگراور بھی ایسے ہی مسائل ہیں جن کی دلیل سمجھ میں نہیں آئی تو اس کو بھی اسی فہرست میں داخل کرلیجئے بس بے چارے رہ گئے بالکل مبہوت تھے ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ اسی شخص نے حضرت مولانا خلیل احمد صاحب ؒ سے بہت دیر تک اس مسئلہ میں گفتگو کرکے ان کو پریشان کیا تھا حضرت مولانا نے اپنے اخلاق سے سمجھا نے کی کوشش فرمائی مگروہ کوڑ مغز کیا سمجھتا مگرجہل مرکب سے سمجھتے ہیں کہ ہمارے ایسے اعتراضات اور سوالات ہیں کہ جن کا جواب بڑے بڑے علماء نہیں دے سکتے یہ تمیز نہیں کہ ہم میں لیاقت سمجھنے کی نہیں اس کی مثال اس طرح سمجھ لیجئے کہ ایک گنوار شخص کسی اقلیدس جاننےوالے کے سامنے کسی شکل کے متعلق کوئی سوال کرے اوروہ اس کو سمجھائے اور وہ نہ سمجھ سکے تو یہ اس کی کم سمجھی اور عدم واقفیت کہلائے گی یا جوہرفن ہے اور اقلیدس جاننے والاہے اس کو کہیں گے کہ اس کے پاس جواب نہیں ۔ غرض وہ شخص تو اپنا سامنہ لے کر اٹھ گئے اور چلتے بنے اس کے بعد ایک جنٹلمین صاحب نئی فیشن والے پہنچے السلام علیکم وعلیکم السلام غایت تہذیب سے تمہید اٹھائی کہ حضرت جہلاء علماء کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں برابھلاکہتے ہیں جس سے بے حد دل دکھتاہے اور صدمہ ہوتا ہے اوریہ ایک مسئلہ ہے بہشتی زیور کااس کی وجہ سے بہت کچھ لوگوں کے خیالات میں گڑبڑ ہورہی ہے آپ اجازت دیجئے ہم ایک مجمع کرلیں آپ اس مسئلہ کی حقیقت بیان کردیں اتنی بڑی تمہید اس لئے تھی کہ یہ تعلیم یافتہ طبقے میں سے تھے ان کو اپنی لسانی پربڑا ناز تھا میں نے کہا کہ آپ کو علماء کے ساتھ محبت ہے ان کی طرف سے آپ کے دل میں درد ہے آپ ان کی شان گستاخیاں کرنے والوں سے بیزار ہیں اس پر اظہار نفرت فرمارہے ہیں میں آپ کے ان جذبات کی قدر کرتاہوں یہ سب کچھ میں نے ان کے ہی طرز میں بیان کیا ان ہی کے ایسے الفاظ ہوتے ہیں اس کے بعد میں نے دریافت کیا کہ صرف علماء ہی کی شان میں گستاخی کرنے سے آپکو صدمہ ہوتا ہے اور دل دکھتاہے کبھی آپ نے اس طرف بھی خیال کیا گیا اس گستاخی جماعت کے علاوہ ایک اور