ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
بعض طالبان جاہ آنے والوں کے کام میں اس وجہ سے بھی دیرکیا کرتے ہیں کہ تھوڑی دیرمجلس آرائی توہوگی رونق بڑھیگی مگر مجھ کو ان باتوں سے طبعی نفرت ہے ۔ ظاہری رونق نہ ہونے کی حالت میں جوباطنی رونق ہوتی ہے اس سے ان لوگوں کا قلب خالی ہے جب ہی توایسی باتیں سوجھتی ہیں میں توبڑی رونق یہ جانتا ہوں اوریہی چاہتا ہوں کہ ایک دوسرے کوکوئی تکلیف نہ ہو اور یہ مذہب ہو۔ بہشت آنجاکہ آزارے نباشد کسے را با کسے کارے نباشد ( وہی جگہ بہشت سے جہاں کسی کوکسی سے کوئی تکلیف نہ ہو اور کسی کوکسی کی احتیاج نہ ہو) گناہوں کی بدولت نئی نئی بیماریاں : (ملفوظ 193) ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت آج کل ایسے ایسے امراض پیدا ہو رہے ہیں جن کے سمجھنے سے طبیب بھی قاصر ہیں فرمایا کہ حدیث شریف میں بھی توآیا ہے کہ گناہوں کی بدولت تمہارے اندر ایسے ایسے امراض پیدا ہوں گے جو کبھی تمہارے باپ دادا نے بھی نہ سنے ہوں گے ۔ پیٹ کے درد کا دم : (ملفوظ 194) ایک صاحب نے پیٹ کے درد کے لئے تعویذ کی درخواست کی فرمایا تفسیر حسینی میں نقل کیا ہے کہ ایک بزرگ تھے محمدواسع ان کے کہیں درد ہوا خادم کو حکم دیا کہ طبیب کوبلا لاؤ ، طبیب نصرانی تھا خادم اس کو بلانے جارہاتھا راستہ میں حضرت خضرعلیہ السلام ملے دریافت فرمایا کہ کہاں جارہے ہو غرض کیا کہ فلاں بزرگ کے دور ہے طبیب کوبلانے جارہا ہوں فرمایا جاؤ ان بزرگ سے میرا سلام کہو اورکہ دو کہ تم کومناسب نہیں نصرانی طبیب سے رجوع کرنا اور یہ آیت دم کردیں ۔ وبالحق انزلنہ و بالحق نزل وما ارسلنک الا مبشرا ونذیرا (اور ہم نے اس قرآن کو راستی ہی کے ساتھ نازل کیا اوروہ راستی ہی کے ساتھ نازل ہوگیا اور ہم نے آپ کو صرف خوشی سنانے والا ڈرانے والا بناکر بھیجا ہے ۔ 12) پھرفرمایا کہ میں ایسے مواقع کیلئے اکثر یہی آیت اورکبھی کوئی دعاء حدیث شریف کی لکھ کردیتا ہوں میں اس فن سے واقف نہیں یہ ایک مستقل فن ہے نیز ان تعویز گنڈوں سے مجھ کو بڑی ہی وحشت ہوتی ہے مگر حضرت حاجی