ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
ایک خط میں چارتعویذوں کی درخواست گراں ہے (ملفوظ 332) فرمایا کہ تعویذوں کے متعلق ایک خط آیا ہے اکٹھے ہی چار تعویذ مانگے ہیں اگردس خط ہوں اور سب میں ایک ایک تعویذ کی فرمائش ہو یہ تو آسان ہے مگر چار تعویذوں کی فرمائش ایک خط میں یہ گران ہے ایک تعویذ لکھ کربھیج دوں گا اور لکھ دوں گا کہ جتنی ضرورت ہوکسی سے نقل کرا لینا پھر فرمایا کہ میں نے لکھ دیا ہے کہ اتنی فرصت کس کو لکھ دیا ہے باقی نقل کرالینا ۔ عورت کے خط پرشوہر کے دستخط ضروری ہیں (ملفوظ 333) فرمایا کہ ایک بی بی کا پہلے خط آیا تھا اس ان کی شوہر کے دستخط نہ تھے اس لئے واپس کردیا گیا پھر دستخط ہوکر آئے تو پتہ نا محرم سے لکھوایا ان نا محرم کے خط کو میں پہچانتا تھا اور ان کا رشتہ بھی ان بی بی سے مجھ کو معلوم تھا میں میں نے تنبیہ کی تو پھر بیٹے کے ہاتھ سے پتہ لکھوایا اس تنبیہ سے ان بی بی نے بھی ملتوی کیا بلکہ اپنے شوہر کے ساتھ آنے کا قصد کررہی ہیں دوران تحریرمیں ان بی بی نے یہ بھی لکھا تھا کہ زیارت جوش محبت میں ایسا قصد کیا تھا حضرت والا نے اس لفظ پر بھی تنبیہ فرمائی کہ یہ لفظ بازاری ہے بجائے محبت کے تمنا کا لفظ عورت کو ایسے موقع پراستعمال کرنا چاہئے جو ایک متین لفظ ہے ایسا لفظ مرد مرد کو کہے تو مضائقہ نہیں جامع عرض کرتا ہے کہ سبحان اللہ کیسے کیسے دقائق پرنظر ہے اور کس قدر لطیف اورمؤثر طرز تربیت ہے ۔ آمادہ اور آمادہ ( لطیفہ ) (ملفوظ 334) ایک مولوی صاحب تین بجے والی گاڑی سے حاضر ہوئےحضرت والا کے دریافت کرنے پرعرض کیا کہ ایک مناظرہ کے سلسلہ میں دہلی جانا ہوا تھا وہاں سے واپس ارہا ہوں دریافت فرمایا کہ کیا مناظرہ تھا مناظرہ آریوں سے تھا عرض کیا کہ غیرمقلدوں سے پوچھا پھرکیا ہوا عرض کیا کہ وہ آمادہ ہی نہیں ہوئے مزاحا فرمایا کہ آپ کو اعلان کردینا تھا کہ آمادہ نر آگیا پھر فرمایا کہ کچھ نہیں اہل حق کو دق کرنا ہے سجمھتے ہیں مگر صرف ہٹ اور ضد ہے ۔ اصلاح نفس کے لئے خود علاج تجویز کرنا بھدا پن ہے (ملفوظ 335) ایک خط کے سلسلہ میں فرمایا کہ یہ لکھا ہے کہ میرے نفس کی اصلاح کے