ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
ضروری ہیں ایک اطلاع اور ایک اتباع یعنی تعلیم کا اتباع اور حالات کی اطلاع اور ایک تیسری چیز اور ہے جوسب سے پہلی شرط ہے یعنی مناسبت یہ سب سے زیادہ اس لئے اہم ہے کہ تعلیم کا اتباع اور حالات کی اطلاع تو ختیار ی ہے اور مناسبت غیراخیتاری ہے اور ہونے پربھی کبھی خفی ہوتی ہے کثرت سے مخالطت کرنے سے بھی ظہور نہ ہوتو چاہے کہ دوسری جگہ تعلق تلاش کرے ۔ حضرت حاجی صاحب کی دعاؤں کی برکت : (ملفوظ 78) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حضرت جاحی صاحب ؒ کی خدمت میں رہ کران چیزوں پرنظرنہ تھی کہ ہم ایسے ہوجائیں اور ویسے ہوجائیں صرف اس پر نظر تھی کہ فن مقصود حاصل سیدھا ہے یہ بھی سب حق تعالی کا فضل اور حضرت حاجی صاحب ؒ کی دعاوں کی برکت ہے ۔ فن تربیت کے ایک مستقل محکہ ہونیکی مثال : (ملفوظ 79 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ فن تربیت کے لیے پورے محکمہ کی ضرورت ہے یہ ایک مستقل محلمہ ہے اس میں داروگیر بھی ہے محاسبہ اور معاقبہ بھی ہے معافی بھی سزا بھی سب ہی کچھ ہے طبیب کے یہاں کیا کچھ نہیں ہوتا سب ہی دیکھ ہوتا ہے اور ایک چیز طبیب کے یہاں اورہوتی ہے وہ فیس ہے یہاں اس کے مقابل ٹیس یعنی چیس ہے اوریہ کوئی سفقت اورمحبت کے منافق نہیں اولادسے انسا ن کتنی زیادہ محبت ہوتی ہے مگر پھر اس کو مارتا کیوں ہے کیا مارنے پر کہہ سکتے ہیں کہ اس کو اولاد سے محبت نہیں بلکہ محبت ہی سبب ہے مارنے کاکیوں ہے کیا مارنے پرکہہ سکتے ہیں کہ اس کو اولاد سے محبت نہیں بلکہ محبت ہی سبب ہے مارنے کا اسی طرح میں نے جویہ طرز اختیار کیا ہے آخرمیر ا اس میں فائدہ ہے محض دوسروں کی اصلاح کی وجہ سے کیا ہے بھر اس کو کیوں منافی سفقت اور محبت سمجھاجاتا ہے اور حضرت ایک بات سن کر آپ کو تعجب ہوگا مگر چونکہ وہ خدا کی ایک نعمت ہےاس لئے ذکرتاہوں وہ یہ کہ میں اپنے اوپر بھی احتساب کرتا ہوں جیسے دوسروں پرکرتاہوں بلکہ یہ کہنا بھی سچ ہوگا کہ اوروں سے زیادہ اپنے پر احتساب کرتا ہوں یہ خدا کا بڑا فضل ہے جومصداق ہے اس کا ذالک فضل اللہ یوتیہ من یشاءواللہ ذوالفضل العظیم اور الحمداللہ اپنی توتاہیاں خودسمجھ میں آجاتی ہیں شیخ کے بعد کسی سے پوچھنے کی ضرورت پیش نہیں آئی ۔