ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
(زیادہ تعریفیں سن کر فرعون ہوگیا ہے لہذا اس کو کبھی کبھی ذلیل کرلیا کرو) اس کی چالاکیاں اور مکان کسی شیخ کامل ہی کی صحبت سے محسوس ہوسکتی ہیں اور ان کا علاج ہوسکتا ہے صحبت کامل ہی اس زہر کا تریاق ہے ویسے یہ کہاں قبضہ میں آتا ہے شیطان کو اسی نے مردود بنوایا اسکی تمام عبادت کو ایک لمحہ کے اندر خراب اور برباد کرادیا یہ ایسا دشمن جان بلکہ ایمان ہے ۔ مختصر جامع دعاء : (ملفوظ 8) ایک دیہاتی شخص نے حضرت والا سے دعا ء کیلئے عرض کیا عرض کیا حضرت والانے ان لفظوں میں دعا ء فرمائی کہ اللہ بھلا کر ے اس پر اس شخص نے نہایت ہی افسردہ لہجے میں عرض کیا کہ جی بس یہ بھی کافی ہے فرمایا کہ ایسے بولتے ہو کہ جیسے مجبوری میں کہا جاتا ہے کہ خیر جو کچھ ہوگیا یہ ہی سہی بھائی تم نے ہی میرے سے کونسی تفصیل بیان کی تھی وہی رسوم کی خرابی دل میں تو ہے مفصل اور زبان پر ہے مجمل اور دعا ء چاہتے ہیں مفصل کی جودل میں ہے اسے کہتے نہیں بندہ خدا اگر زبان سے اور کچھ کہتا اور زیادہ دعا کردیتا اور یہ بھی کیا تھوڑی دعاء ہے کہ اللہ بھلا کرے یہ سب کو شامل ہے ۔ شیخ کامل کی پہچان : (ملفوظ 9) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل اس کی بڑی ضرورت ہے کہ جس سے دین کا تعلق پیدا کیا جائے اور پنے کو اس کے سپرد کیا جائے اس کے اعمال ظاہرہ پر بھی نظر کرلی جائے اس زمانہ میں عجیب حالت ہے لوگوں کی کہ ہرشخص کے معقد ہوجاتے ہیں ۔ بہت سے سیاح پھرتے ہیں اور لوگوں کو دھوکہ دیتے اور پھانستے ہیں اور کہتے ہیں کہ اہل وطن ہونے کی ضرورت ہے نماز روزہ سے کیا غرض خدا کی یاد کا قلب میں ہونا کافی ہے یہ بالکل گمراہی ہے اس دھوکہ میں نہ آنا اسی کو مولانا فرماتے ہیں گرانا رے میخری خنداں بخرد تادہد خندہ اش او خبر (اگر انار خرید و تو کھلا خرید و تاکہ اس کا کھلا ہونا اس کے اندر کی حالت پر بھی مطلع کردے ) دیکھئے کیسا عجیب طریقہ تعلم فرمایا ارو کیوں نہ فرماتے بڑے عارف ہیں محقق ہیں فرماتے ہیں کہ انار خرید و تو بندمت خرید وکھلا ہو ا خرید یعنی نری باطنی صلاح کو کافی نہ سمجھو صلاح ظاہری بھی دیکھو