ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
سلطان نظام الدین صاحب قدس سرہ پرایک دورہ پڑا جس میں بے ہوشی جاتی تھی ہوش آجانے پرخدام نے عرض کیا کہ اگر اجازت ہوتو فلاں جوگی کےیہاں جومرض کو سلب کرلیتا ہے حضرت کا پلنگ لے چلیں دورہ ہوگیا اور بہیوشی طاری ہوگئی مریدین کو پیرسے عشق کا درجہ ہوتا ہی بےخلوص ہوتا ہے پیرکی تکلیف برداشت نہیں کرسکتے آپس میں مشورہ کرکے اور پلنگ اٹھا کراس جوگی کے مکان پرجا رکھا اورخلاف کرنے کا تدارک معانی چاہئے سے سوچ لیا اس نے دیکھا کہ اتبا بڑا شخص میرے مکان پرٰآیا پھولا نہیں سمایا فورا سب کام چھوڑا اس طرف متوجہ ہوا اور فورا مرض کو سلب کرلیا حضرت ایک دم اٹھ کربیٹھ گئے اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ کوئی مرض ہواہی نہ تھا دیکھا کہ جوگی کا مکان ہے سمجھ گئے کہ یہ لوگ محبت کی وجہ سے میرے تکلیف کو برداشت نہیں کرسکے اس لئے کسی کو کچھ نہیں کہا بلکہ اس جوگی کی طرف متوجہ ہوئے اور دریافت فرمایا کہ یہ بتلاؤ کہ یہ تاثیر جوتمہارے اندر ہے یہ کیا ہے اور عمل کی بدولت ہے اس عرض کیا کہ میرے پاس صرف ایک چیز ہے جومیرے گرونے مجھ کو تعلیم کی تھی اور وہ یہ کہ کہ کہا تھا کہ ہمیشہ نفس کے خلاف کرنا مطلب یہ کوئی نفس کا چاہانہ کرنا بس میرے پاس صرف یہی ایک عمل ہے اس کی بدولت یہ تصرف کرتا ہوں اورمرض کوسلب کرلیتا ہوں یہ سن کرحضرت سلطان جی نے دریافت فرمایا اچھا یہ بتلاؤ کہ تمہارا نفس مسلمان ہونے کوچاہتا ہے عرض کیا کہ نہیں فرمایا پھرگرو کی تعلیم پرکہاں عمل رہا ادھر تویہ فرمایا اور ادھر توجہ کی نتیجہ یہ ہوا کہ اس نے ایک دم کلمہ پڑھ لیا اورمسلمان ہوگیا آپ نے درحقیقت اس پربھی عمل کیا ھل جزاء الاحسان الا الاحسان اس نے آپ کی مرض جسمانی کو سلب کیا تھا آپ نے اس کے مرض باطنی کو یعنی کفر کو سلب فرمایا احسان کا بدلہ احسان ہوگیا ۔ شرائط سماع ازفوائدالفواد: (ملفوظ 204 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حضرات صوفیہ کو بدنام کیا جاتا ہے کتنے غضب اورظلم کی بات ہے کہتے ہیں کہ ان کے اعمال سنت کے خلاف تھے یہ بدعتی تھے خود حضرت سلطان جی سے سماع کے لئے بہت شرائط منقول ہیں باقی اگرکسی سے کسی شرط کے کم ہوتے ہوئے صدور ہو گیا ہو تو اس کی وجہ دوسری طرف کاغلبہ ہے جس کو عشاق ہی سمجھ سکتے ہیں پھر کیفیت خاص ان