ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
کابل سے بھی ایک ماہ کی مسافت پران وطن ہے انہوں نے بیعت کی درخواست کی اس پر فرمایا کہ ہرمطلوب میں مقصود اس کی غایت ہوتی ہے اور اس کا ترغیب عادۃ موقوف ہے اطلاع حالات پراورآپ کے یہاں شاید ڈاک کا انتظام نہ ہوتوایسی حالت میں اگرآپ اپنے حالات کی اطلاع نہ دے سکے تونری بیعت سے کیا فائدہ ان صاحب نے عرض کیا کہ ڈاک کا انتظام کافی ہے برابر وہاں سے ہندوستان میں خطوط کی آمد ورفت رہتی ہے میں ضرور حضرت سے اپنی اصلاح کے متعلق خط وکتابت رکھوں گا فرمایا کہ اگریہ بات ہے تومجھ کو خدمت سے کیا عذرہوسکتا ہے میں تواس کام کے لئے بیٹھا ہی ہوں باقی جوشبہ تھا وہ آپ سے کہہ دیاگیا اوربتلادیا گیا کہ بیعت اصل نہیں اصل دوسری چیز ہے اور آپ کے جواب سے وہ شبہ رفع ہوگیا اب آپ کو ان شاء اللہ تعالٰی بعد نمازمغرب بیعت کرلوں گا آپ یاداشت کے طور پرایک پرچہ لکھ کرمجھ کودیدیں اس میں اپنا نام اورلفظ بیعت لکھ دیں تاکہ مجھ کو یاد رہے ان صاحب نے ایک پرچہ لکھ کرپیش کردیا اور بعد نماز مغرب نفلوں سے فراغ پران صاحب کو بیعت فرما لیا گیا ۔ کانگریس محض ایک سیاسی جماعت ہے : (ملفوظ 142) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اس کوکوئی اپنی اصطلاح میں خواہ بے غیرتی کہے یا ضعف پر محمول کرے صاف بات یہ ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کی ہرامرمیں موافقت اور ہرقسم کی امداد نہیں کرسکتے اور حقیقت میں اس کوامداد ہی کہنا صحیح نہیں کہ حدود سے تجاوز کرکے کسی کی موفقت کر لے کیونکہ حدود شریعت سے گذر کرآدمی جو کام بھی کرے گا اس کا برا ہی حشر ہوگا پھر وہ امداد کیا ہوئی چنانچہ اسی بناء پرہم لوگ کانگریسیوں کی امداد نہیں کرسکتے ہیں بلکہ محض سیاسی جماعت ہے جس میں زیادہ حصہ مذہب کے خلاف ہے اگر خدانخواستہ اس جماعت کا ہندوستان میں غلبہ ہوگیا اور خدا نہ کرے کہ وہ دن آئے تو یہ بھی ہندوستان میں وہی کریں گے جوبالشویک کررہے ہیں۔ عورتوں میں بے حیائی کا مرض : (ملفوظ 143) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اکثر اقوام میں عورتوں میں بے حیائی کا مرض عام ہوگیا ہے میں نے خود اخباروں میں پڑھا ہے کہ امریکی عورتوں کے سنگار پرڈبل فیس خرچ