ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
ہیں حضرت شیخ فریدالدین ، شاہ عبدالعزیز صاحب ، شمس بازغہ کے مصنف ، حضرت مجدد صاحب یہ سب فاورقی ہیں ان میں اکثر فرخ شاہ کی نسل میں ہیں مجھ کو بعض اقوال سے اپنی فاروقیت میں کچھ وسوسہ ہوگیا اور وسوسہ اس لیے کہا کہ تواتر کے بعد کوئی قول موجب شک نہیں ہوسکتا میں نے ایک خواب دیکھا کہ ایک شخص میرے پاس دوڑا وا آیا اورمجھ سے پوچھا کہ تم فاورقی ہو میں کہا کہ بزرگوں سے یہی سنا ہے کہ میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے پوچھ کرآتا ہوں میں اس وقت ڈراکہ دیکھئے کیا آکر کہہ دے وہ دوڑا ہوا گیا اور دوڑا ہوا آیا اور کہا میں نے پوچھا تھا یہ فرمایا کہ ہاں ہماری اولاد میں ہے اس سے وہ وسوسہ بھی جاتا رہا ایک مرتبہ حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے ایک مرید نے حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کو ایک دفعہ خواب میں دیکھا فرمایا کہ حاجی صاحب ہماری اولاد میں سے ہمارا اسلام کہنا اور ہماری طرف سے ان کے سرپرہاتھ ٌپھیر دینا مرید نے حضرت سے یہ خواب بیان کیا آپ نے فورا سرسے ٹوپی اتار کرفرمایا کہ لوسرپرہاتھ رکھ دو مرید جھجکا کہ میرا ہاتھ اس قابل کہاں آپ نے فرمایا کہ میاں یہ تمہارا ہاتھ تھوڑا ہی ہے یہ توحضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کا ہاتھ ہے تب مرید نے سرپرہاتھ رکھا ۔ ہندو اسسٹنٹ مینجر سے واقعہ ملاقات : (ملفوظ 273) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جب حق تعالٰی کسی کام کوکرنا چاہتے ہیں اس کے اسباب اپنے فضل سے ویسے ہی پیدا فرماتے ہیں یہاں کے اسٹیشن ہی کا واقعہ ہے کس کس طرح کی کوشش ہوئی اور کیا کیا واقعات پیش آئے اہل قصبہ میں اورخصوص ان لوگوں میں جوکشاں تھے اتنی گنجائش نہ تھی کہ صرفہ برداشت کرسکتے ریلوے اپنے صرف سے بنانے کے لیے تیار نہ تھی مگر جب انہوں نے چاہا بن گیا اس دوران میں میں نے ایک خواب دیکھا تھا کہ یہ ریل تھانہ بھون کی گلیوں میں پھر رہی ہے میں نے بھائی سے کہا کہ کوشش کئے جاؤ ان شاءاللہ اسٹیشن ضروربنے گا یہاں کے ہندو کہتے تھے کہ عبد الحق کی اولاد بنوا کر چھوڑا انگریزوں کے کہنے والے بھائی مراد ہیں اور اللہ سے کہنے والا میں مراد ہوں یہاں پرختم خواجگان ہوتا ہے اس میں اہل خانقاہ طلباء ذاکریں کی جماعت ہوتی ہے یہ سب صلحا کا مجمع ہے کئی سال تک ان کی مسلسل دعاء ہوتی رہی یہ ان ہی