ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
19/ ربیع الاول 1351ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم دوشنبہ اپنی تصانیف پرتقاریظ نہ لکوانے کا اہتمام : (ملفوظ 270) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں نے کتابوں پرتقریظ لکھوانے کو ایک زائد چیز سمجھا بلکہ نفرت رہی چنانچہ میری کسی کتاب پرتقریظ نہیں اوریہ اس لئے کہ اگرنافع ہے تو لوگ بلا تقریظ بھی دیکھیں گے اور اگرنا فع نہیں تو تقریظ کے بعد بھی نہ دیکھیں گے تقریظ کا مضمون کتاب پر کوئی اثر نہیں ہوتا ایک زائد سی چیز معلوم ہوتی ہے جس کا کوئی حاصل نہیں ۔ دور حاضر میں مادی ترقی پرناز : (ملفوظ 271) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا آج کل مادی ترقی پربڑا ناز ہے مگر یہ ترقی ترقی کھلانے کے قابل نہیں ترقی کھلائے جانے کے قابل تووہ ہے کہ جوذریعہ ہو خدا کے راضی کرنے کا ایک اخبار میں دیکھا تھا کہ کسی شخص نے سو منزل کا مکان بنایا ہے کیا ٹھکانے ہے اس حماقت کا اگرکبھی گرا توتماشا ہی ہوگا کیا زمیں میں جگہ ہی نہیں رہی بلکہ زمین سے ملاصق مکان تو ان بلند عمارتوں سے زیادہ راحت بخش ہیں دیکھئے غرباء کے مکان کچے اورپست ہوتے ہیں مگر ان میں آرام بہت ہوتا ہے گرمی بھی زائد نہیں ہوتی مرمت بھی آسان اس کا چھوڑ دینا بھی آسان زلزلہ وغیرہ میں بھی خدشات سے اور امراء کے مکان دیکھنے میں یہی آیا کہ اکثر کلفت کا سبب ہوتے ہیں اور بڑی کلفت یہ ہوتی ہے کہ وہ مکلف بہت ہوتے ہین ان میں سادگی نہیں ہوتی جی تنگ ہوتا ہے کیونکہ بہت سی چیزیں فضول ہوتی ہیں اور فضول سے عقلاء ایسا بچتے تھے کہ حضرت ادہم کے گیارہ کوٹھڑیاں تھیں ایک گرگئی دوسری میں چلے گئے دوسری گری تیسری میں چلے گئے اسی طرح گیارھویں میں وفات ہوگئی قصہ ختم کبھی مرمت بھی نہیں کرائی واقعی فانی چیز کی کیا ترقی اور کیا اس سے انسان جی لگائے وہ تو چھوٹ جانے والی چیز ہے ان حضرات کے حالات کودیکھ کریوں معلوم ہوتا ہے کہ ان کو اس عالم سے تعلق ہی نہ تھا اور واقع میں تعلق کی چیز بھی نہیں حق تعالٰٰی ظاہرفرماتے ہیں اس کی حقیقت کو ۔ فرخ شاہ کابلی فاروقی حضرت کے اجداد میں : (ملفوظ 272) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ فرخ شاہ فاروقی کابلی ہمارے اجداد میں سے