ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
خانہ میں نہانے گئے ہوا اور پاجامہ بھول آئے ہو اور ننگے آکھڑے ہوئے ہو ہم توجب جانیں کہ کوئی ملازمت کو جائے اور سرٹیفیکٹ گھر بھول آئے اس تمام بے فکری کی مشق دین ہی پرہوتی ہے پھر دریافت فرمایا کہ اور آئے کب تھے عرض کیا گیارہ بجے والی گاڑی فرمایا کہ اس وقت ملے تھے عرض کیا کہ نہیں دریافت فرمایا کہ کیوں عرض کیا کہ یہ خیال ہوا کہ شاید سونے کا وقت ہو فرمایا کہ ملنے میں کتنی دیر لگتی ہے عرض کیا کہ تھوڑی سی ، فرمایا کہ اس سے تمہاری آدمیت کا پتہ چلتا ہے تم مجھ سے بلکل مناسبت نہیں اب میں کہتا ہوں کہ تم پرچہ بھی نہ ڈالنا جواب نہ ملے گا عرض کیا کہ غلطی ہوئی فرمایا کہ غلطی ہی کا درجہ بتلارہا ہوں خدانخواستہ انتقام تھوڑا ہی لے رہاہوں میں تم کو کسی مصلح کا پتہ بتلادوں اگا اگر پوچھو گے یہ اس وجہ سے کہ اصلاح فرض ہے اور مجھ سے تمہاری اصلاح ہونہیں سکتی جس وجہ سے عدم مناسبت ہے چنانچہ اسی تھوڑی سی دیر میں تین باتیں ثابت ہوئیں ۔ طلب کی حقیقت بے فکری ۔ آدمیت اس لئے تم کو دوسری طرف رجوع کرنا چاہئے جس سے مناسبت ہو پھر فرمایا کہ میں جودوسرے کے سپرد کرنے کو کہتا ہو تو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ عتاب اور اس کا اثر ہے حالانکہ نہ عتاب ہے ، نہ اس کا اثر تو صرف یہ ہے کہ زبان سے شکایت کرلیتا ہوں اور باقی سپرد کردینا یہ مصلحت ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ اس طریق میں معلوم کا انقباض سد عظیم ( بڑی رکاوٹ) ہے انقباض کی حالت میں کوئی نفع نہیں ہوسکتا اور اس کا سبب عدم مناسبت ہے جب تناسب نہیں خاک نفع نہیں ہوسکتا جب نفع نہیں تو کیوں میں اس کو مجبور کروں اور کیوں خود پریشانی اور کلفٹن اٹھاؤں اٹھاؤں ہوتو ان چیزوں کو بھی برداشت کروں اس لئے دوسروں کے سپرد کردیتا ہوں جہاں انقباض نہ ہو۔ انسان حیوان عاشق ہے: (ملفوظ 233) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ طالب علمی کے زمانہ میں میں نے انسان کی (مراد مومن ہے ) بجائے حیوان ناطق کے دوسری تعریف کی تھی جومومن کے ساتھ خاص ہے حیوان عاشق یہ عشق ہی ہے کہ ملائکہ تک پراس کو شرف حاصل ہے ۔ دروحاضرمیں عملیات میں غلو: (ملفوظ 234) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل لوگوں کو عملیات کے باب میں اس