ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
ہوجاتے ہیں کیا صبر کرنے سے قلب سے اثر بھی مٹ جاتا ہے کیا سرخ رو ہوکر تعویذ مانگنے بیٹھے ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت نے تو راہ بھی بتلادی کہ کسی اورکے ذریعہ سے کام نکال لینا چاہیے فرمایا کہ میں اس کی بھی رعایت رکھتا ہوں کہ کسی کے کام میں خلل نہ ہو مگر لوگ میرے رعایت کا خیال نہیں رکھتے ۔ بلا استصاب مصالح مشورہ دینا خلاف دین ہے : (ملفوظ 373) فرمایا کہ ایک خط آیا ہے یہ صاحب اہل علم ہیں لکھا ہے کہ دنیاوی معاملات میں تکلیف دینے کو دل نہیں چاہتا تھا مگر چونکہ میں اپنے کو غلام بنا چکا ہوں اس لیے کوئی نقل وحرکت بلا مشورہ نہیں کرنا چاہتا فلاں معاملہ میں حضرت والا سے مشورہ درکار ہے (جواب ) بلا استیعاب مصالح مشورہ دینا خلاف دین ہے اور مجھ کو استیعاب حاصل نہیں اس لئے میں مشورہ نہیں دے سکتا ۔ احکام اسلام کی پابندی سے غیر مسلم اقوام پراثر (ملفوظ 374) اس کا ذکر تھا کہ اگر مسلمان احکام اسلام کی پابندی پوری طرح کریں تو غیرمسلم اقوام پراس کا اثربہت زیادہ ہوتا ہے فرمایا ایک ماہواری رسالہ میں ایک انگریز کے رسالہ کا ترجمہ نکلا تھا میں نے اس میں حکایت دیکھی کہ وہ انگریز عرب کے کسی علاقہ میں سیاحت کے لئے گیا اور اس نے وہاں چند بدوی رہنمائی وغیرہ لے لئے ملازم رکھے جواس کے ساتھ گھوڑوں پر سوار ہوکر رہتے تھے اور کوئی کام بدویوں نے بغیر اس کی اجازت ایک دم گھوڑے روک لیے اس کو تعجب ہوا کہ بدون اس کی اجازت کے یہ کیا کیا دیکھا تو وہ سب اترکر کسی جگہ پانی جمع تھا وہاں پہنچے اور وضو کرکے صف بستہ کھڑے ہوکر نماز ادا کرنے لگے اس نے یہ منظر پہلی ہی بار دیکھا تھا ان کو دیکھتا رہا وہ انگریز لکھتا ہے کہ جس وقت میں نے ان کو اس حالت میں دیکھا ہے تو ان کی ایک عظمت میرے قلب میں پیدا ہوئی ادھر میں نے اپنے کو دیکھا کہ الگ کھڑا ہوں تو اس وقت میں ان کی صف سے الگ کھڑا ہوا ایسا معلوم ہوتا تھا کہ جیسے ایک معززجماعت کے سامنے ایک ذلیل آدمی کھڑا ہو بس یہ اول تاریخ تھی جس میں مجھ کو اسلام کے ساتھ محبت ہوئی اوراس کے بعد سے