ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
کی ملک ہوئے پھر نہ سب کی رضانہ ہررضا معتبر مگر باوجود اس کے خلاف شرع ان سجاد نشینوں نے ان کو بدوں کسی حق کے محبوس کررکھا ہے ان کو تو یہ گناہ ہوا اور جولوگ ان کی زیارت کرتے ہیں یہ اس گناہ کے معین ہیں کیونکہ اگر کوئی بھی زیارت نہ کرے تو پھر یہ سلسلہ ہی بند ہوجائے غرض اس جماعت میں حقوق العباد کا مطلق خیال نہیں کیا جاتا خدامعلوم خداتعالی ٰ کا خوف دل سے نکل ہی گیا یہ ہیں آج کل کے سجادہ نشین اور شیخ المشائخ کہ خود گمراہ اور دوسروں کو گمراہ کرنے والے ۔ جاہل درویشوں کی روایات : (ملفوظ 110) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ جی ہا ں ایسے جاہل درویشوں کی روایات تو تبرک ہیں ہی ان کی تو ذلت بھی تبرک اور عجیب بات یہ ہے علم تو ہوتا نہیں بیٹھے ہوئے چنڈوخانہ کی سی خبریں ہانکا کرتے ہیں ان کی ایسی روایات کا بس اللہ ہی حافظ ہے جن کے سر نہ پیر۔ نفس بڑا شریرہے : (ملفوظ 111) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ نفس بھی بڑا ہی شریرہے اور جبکہ غرض بھی شامل ہوتو پھر تو سونے پرسہاگہ کاکام کرتا ہے کاند ہلہ کے قریب ایک گاؤں ہے اس میں ایک سنی عورت کا انتقال ہوا بڑی مالدار عورت تھی خاوند شیعی تھا تو اس عورت کےبھائی نےیہ چاہا کہ سب ترکہ مجھ کو ملے اس کے خاوند کو کچھ نہ ملے تواس کی یہ تدبیر سوچی کہ مجھ کوایک استفتاء لکھ کردیا اورحکم شرعی اس طرح پوچھا کہ سنی عورت کا شیعی مرد سے نکاح توجائزنہیں جب نکاح نہیں ہوا تو اس عورت کی میراث بھی اس مرد کو نہ ملے گی میں نے کہا کہ کیا یہ مسئلہ آج معلوم ہوا پہلے سے کہاں سورہے تھے جب بہن نے نکاح کیا تھا اس وقت نہ بولے اور ساری عمر بہن کے لئے حرام کوگوارا کرتےرہے شرم نہیں آتی دنیا کی غرض سے تویہ بات نکالی اور دین کا کچھ خیال نہ کیا یہ نفس ایسا استاد ہے دوسری بات میں نے یہ کہی کہ اگر اسی واقعہ میں مرد مالدار ہوتا اور پہلے مرجاتا اور تم کو یہ امید ہوتی کہ پھر عورت کےمرنے پرمیں مستحق ہوں گا تو ایمان سے کہو کیا اس وقت بھی اس نکاح کوناجائز قراردے کرعورت کو میراث سے محروم کرتے جس کا نتیجہ تمہارا حرماں ہوتا بس یہ ہیں وہ باتیں جن کیوجہ سے لوگ مجھ سے ناراض ہیں مگر ہوا کریں ناراض ، مجھ کو ان کی ناراضی یا خوشی سےلینا ہی کیا ہے اللہ تعالی ٰ راضی رہیں پھرچاہے سارا عالم ناخوش اورناراض رہے بحمداللہ اس کا مجھ پرکچھ اثر نہیں مجھے