ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
اٹھا کراپنے باپ کے پاس لایا باپ کےپاس نے کسی سے ذکر نہیں کیاحفاظت سے رکھ لی جب مولوی صاحب مسجد میں واپس آئے دیکھا کہ ہمیانی ندار د بہت ہوئے مسجد میں کھڑے ہوکر اعلان کیا کہ وہ رقم مسجد کی تھی اگرکسی نے تصرف کیا سخت وبال میں مبتلا ہوگا اور اگرکوئی ادا کردے اس کو ایسا ایسا ثواب ہوگا اور پانچ سوروپیہ انعام کے طور پراس کودوں گا لوگ جمع ہوگئے وہ شخص بھی اس مجمع میں حاضر تھا کچھ بولا نہیں مولوی صاحب سےعرض کیا میرے یہاں شب کو قیام کیجئے اطمینان سے تلاش کرینگے جب صبح ہوئی ہمیانی لاکر سامنے رکھ دی مولوی صاحب نے پانچ سو ورپیہ نکال کردینا چاہا اس نے کہا حضرت ہرمسلمان پرمسجد کی خدمت فرض ہے نہ کہ مسجد کی رقم خود لوں مولوی صاحب بے حد متاثر ہوئے اور اس کو بہت دعائیں دیں اور سہارنپور تشریف لے گئے کانپور میں منگلور کے رہنے والے ایک صاحب منشی قادر بخش نہر میں ملازم تھے انہوں نے مجھے یہ روایت کی سبحان اللہ ایمان جس کو قوی ہوتا ہے اس کے مقابلہ میں روپیہ ہے ہی کیا چیز ایسے موقع پر کوئی قوت کافی نہیں ہوسکتی بجزایمان کے اور یہ حوصلہ مسلمان ہی کا ہوسکتاہے اس حوصلہ پرایک اور قصہ یا دآیا ایک مسلمان شخص کہیں کا سفر کررہے تھے کسی اسٹیشن ریلوے پر بڑا نوٹ دیکر ٹکٹ خرید ے ٹکٹ بابوجلدی میں دس روپیہ حساب سے زائد دیدیئے اس وقت تو انہوں نے دیکھا نہیں ریل میں آکربیٹھ گئے پھر جو حساب کیا تو دس روپیہ زائد تھے انہوں نے فورا ٹکٹ کلکٹر کو جا کر واپس کئے اس بابو نے جوکہ ہندو تھا اس کا صاف اقرار کیا گیا اگر یہ واقعہ ہندو کا ہوتا تو وہ ہرگز واپس نہ کرتا یہ مسلمان ہی کاکام ہے اورحوصلہ ہے۔ آج كل سجاده نشینوں کو حکام دین کی خبر نہیں: (ملفوظ 109) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل بزرگوں کے مزارات اور ان کے تبرکات کے بارہ میں نہایت ہی بد احتیاطی سے کام لیا جارہاہے جائز ناجائز حلال حرام کی قطعاپرواہ نہیں کی جاتی اوریہ ان لوگوں کے افعال ہیں جوسجادہ نشین ہیں اور اپنے کوشیخ المشائخ کہلاتے ہیں مگردین اور احکام دین کی مطلق نہ خبرہے اور نہ پرواہ ہے پھر خدامگر معلوم بزرگی اور ولایت کس چیزکا نام رکھ چھوڑا ہے چنانچہ ان سجادہ نشینوں کے پاس جس قدر یہ تبرکات ہیں جن پرانہوں نے قبضہ کر رکھا ہے ظاہر ہےکہ قاعدہ فقہیہ سے واقف تو ہیں نہیں یہ ابتداء میں کسی کی ملک خاص تھے پھراس میں مناسخہ (یعنی وراثت دروراثت ) جاری ہوکر بہت سے لوگ اس میں شریک ہوگئے تو ان سب