ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
میں سنگار سے فراغ حاصل کرسکتی ہے تو مرد صاحب فیشن کی درستی سے ایک گھنٹہ میں فراغ حاصل کر سکیں گے پھر کہتے ہیں کہ ہم آزاد ہیں ہزاروں زنجیروں میں توجکڑے ہوئے فیشن کے دلدادہ اور آزادی کا دعوی شرم آنا چاہئے اتنی بڑی تو قید کہ سرسے پیر تک قیود ہی قیود اور دعوٰی یہ کہ آزاد ہیں ہاں اللہ رسول کے احکام سے آزادی کا اگر دعوی کریں تو بلکل صحیح ہے دوسرے خوش لباسی میں غلو کا ادنی اثریہ ہے کہ عالی مرتبہ لوگوں کی نظر میں موجب تحقیر ہوجاتی ہے ایسی فضولیات اور عبث میں وہی شخص مبتلا ہوسکتا ہے جوکمالات سے کورا ہو بس اسی سے تحقیر ہوتی ہے میں جس وقت کسی کو ایسے تکلفات میں منہمک دیکھتا ہوں سمجھ جاتا ہوں کہ یہ عالی خیالات سے خالی ہے جب ہی توان ادنی باتوں کی طرف اس کا میلان ہوا مگرآج کل یہ مرض اچھے لوگوں تک میں ہوگیا ۔ چشتیہ کا پہلا قدم فنا ہے : (ملفوظ 187) ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت اکثرلوگوں کی عادت ہے کہ سفرکے وقت عمدہ کپڑے بدل کرچلتے ہیں اور بعض گھرپہنچ کر بدلتے ہیں فرمایا کہ جس طرح جی چاہے کرلے مگردونوں صورتوں میں منشا تفاخرو کبرنہ ہو اور بھائی ہم تو چشتی ہیں ہمارا تو پہلا قدم فناء ہے اوروں کے یہاں تو پہلے اور چیزیں ہیں بعد میں فنا ہے اور ہمارے یہاں پہلے فنا ہے بعد میں اور چیزیں ہیں ۔ مشورہ لینے والوں کی دو قسمیں : (ملفوظ 188) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ آج کل بزرگوں سے مشورہ لینے والے اکثر دو قسم کے لوگ ہیں ایک وہ جن کے عقیدہ میں غلو ہے وہ ان کے مشورہ کو قضاء مبرم سمجھتے ہیں کہ جوبزرگ کی زبان سے نکلے گا وہی ہوگا گو اس کو برکت کے الفاظ سے تعبیر کرتے ہیں مگر عقیدہ برگت سے بہت آگے بڑھا ہوا ہے اورایک وہ ہیں کہ پہلے سے اس بات کو طے کرچکتے ہیں اورمشورہ محض اس وجہ سے لیتے ہیں تاکہ رائے تو اپنی رہے مگر کسی مصلحت سے ان کی طرف منسوب ہو اس لئے میں نے مشورہ دینا ہی چھوڑدیا ۔ خواب کے بارے میں لوگوں کا غلو: (ملفوظ 189) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل لوگوں کو بڑا مرض ہے ان میں سے