ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
دھڑا دھڑ ہورہی ہے حالانکہ نکاح رخصت ہوچکا یہ ہے اس انگریزی پڑھنے والوں کا رنگ ۔ ٹین کے سائبان میں نماز کا حکم : (ملفوظ 245) ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت ٹین کے سائبان میں امام کھڑا ہوتو نماز ہوسکتی ہے نمازمیں کوئی نقص تونہیں فرمایا کیوں اس میں شبہ کیوں ہوا شبہ کی وجہ بیان کیجئے عرض کیا کہ چوبی ستون کھڑے کرکے ان میں دروازے محراب کی صورت میں بنائے گئے ہیں ، فرمایا کہ کیا ستون اس قدر موٹے ہیں کہ امام مقتدیوں کو نظر آئےگا عرض کیا کہ ستون تو پتلے ہیں فرمایا کہ پاؤں اگرامام کے باہر ہوں محراب سے توجائز ہے ہاں موٹے موٹے ستون جو ساترد چھپانیوالے ہوں امام کے لئے وہاں کھڑا ہونا نہیں چاہئے ۔ حضرت امام ابوحنیفہ کی ذہانت (حکایت ) (ملفوظ 246) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ امام صاحب کی ذہانت مشہور ہے ایک مرد نے اپنی بیوی سے کہا اگرتومجھ سے صبح تک نہ بولی تو تجھ پرطلاق ہے عورت مرد سے الگ ہونا چاہتی تھی دل میں بڑی خوش ہوئی اس شخص کو بھی فکرہوئی امام صاحب کے پاس جاکر واقعہ عرض کیا آپ نے فرمایا کہ گھبراؤ مت جاؤ ہم کوئی صورت نکادیں گے یہ شخص بہت پریشان تھا کہ امام صاحب نے نہ کوئی مسئلہ بتلایا اورنہ کوئی تدبیر صبح ہونے پر معاملہ ہی ختم ہوجائےگا آخرشب میں امام صاحب نے اس ہی محلہ میں آکر تہجد کے وقت اذان دی یہ عورت سمجھی کہ صبح ہوگئی خوش ہوکر مرد سے بولی پڑی کرلیجئے صبح ہوگئی خدا تعالٰی نے مجھ کو نجات دے دی ۔ مرد بیچارے کی بری حالت ہوگئ صبح کو امام صاحب کے پاس آیا اور واقعہ بیان کیا آپ نے فرمایا کہ یہ تہجد کی اذان تھی صبح نہیں ہوئی تھی چنانچہ اس میں الصلوۃ خیرمن النوم نہیں کہا گیا تب مرد کی جان میں جان آئی اور عورت اپنا سا منہ لے کررہ گئی ایک دوسرا واقعہ ہے ایک مرد نے اپنی بیوی سے قسم کھائی کہ اگرمیں تجھ سے پہلے بولوں تو تجھ پرطلاق ۔ عورت نے قسم کھائی کہا اگر میں پہلے بولوں تو میرا فلاں غلام آزاد اس پرتمام علماء سے رجوع کیاگیا سب نے بالاتفاق یہ ہی کہا کہ دوصورتوں میں سے ایک صورت ضرور ہوگی یا طلاق یا غلام آزاد امام صاحب سے رجوع کیا فرمایا کہ جاؤ تم بولو کچھ نہ ہوگا اس کوسن کرتمام علماء چڑھ آئے اور سب کو بڑا تعجب ہوا کہ امام صاحب نے یہ فتوٰی کیسے دیا اور آکر پوچھا امام صاحب