ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
متعلق مجھے بیان کیا تھا کھ دس برس بعد بھی اگرکوئی مصافحھ کرتا فورا لگنے سے بتلا دیتے ہیں اور ان کان بینا ہونا بھی عجیب ہی طرح پر ہوا تھا ۔ ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوئی حضور نے فرمایا کہ کچھ مانگو عرض کیا کہ حضور ملے گا جومیں مانگو گا فرمایا ہم اللہ سے دعا کریں گے عرض کیا کہ تمنا یہ ہے کہ اب آپ کو دیکھا ہے اس کے بعد ان آنکھوں سے کسی کو نہ دیکھو اگر دیکھوں تو آپ ہی دیکھو صبح کو سوتے سے اٹھتے تو نا بینا تھے مگر اکثر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوتی رہتی تھی ۔ اپنی آنکھوں کو نثار کردیا کتنی بڑی محبت کی بات ہے ایک صا حب نے عرض کیا کہ حافظ صاحب کے پوتے جو جہاں یہاں پرآئے تھے کیا حضرت سے بیعت بھی ہوگئے ہیں فرمایا کہ بیعت ہی ہونے آئے تھے میں نے بیعت کرلیا۔ اصلاح الدرس : (ملفوظ 322) ( ملقب نہ اصلاح الدرس ) ایک صاحب نے اپنے صاحبزادہ کی تعلیم کے متعلق حضرت والا سے مشورہ چاہا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ وہ مدرس ہونے کا اہل ہوجائے تو اس کی کیا صورت اختیار کی جائے فرمایا فنون کی کتا بیں بھی پوری کرانا چاہئے اگران میں کوتاہی رہی تو استعداد کافی نہ پیدا ہوگی عرض کیا کہ اس کا خیال یہ ہے کہ امساں دورہ یہ طرزتو اچھا نہیں معلوم ہوتا بلکہ کچھ اسباق فنون کے بھی ہوجائیں اور دورہ کا بھی سلسلہ رہے یہ اچھا ہے ۔ عرض کیا کہ میرے رائے یہ ہے کہ امسال فن ہی کی کتابیں پوری ہوجائیں فرمایا کہ اس کو بھی جی گورا نہیں کرتا کہ حدیث بالکل ہی رہ جائے اگر دونوں ساتھ ساتھ ہیں ۔ یہ طریق اچھا معلوم ہوتا ہے اپنے بزرگوں کا ہمیشہ یہ ہی طرز رہا ہے یہ ہی مناسب معلوم ہوتا ہے کہ حدیث اور فن دونوں ساتھ ساتھ ہوں ان صاحب نے کچھ خاموش رہنے کے بعد پھر اس ہی مشورہ کا اعادہ کیا فرمایا کہ آپ ایک ہی بات کو کھرل نہ کیا کیجئے میری طبیعت الجھتی ہے آپ ایک ہی بات کے پیچھے پڑجاتے ہیں یہ برا ہے آپ کو اس کا خیال رکھنا چاہئے اور اس طرز کو بالکل چھوڑ دیجئے اس سے دوسرے کا وقت فضول خراب ہوتا ہے آپ میرا وقت بھی فضول باتوں میں خراب کررہے ہیں اور