ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
جب تک باقاعدہ معزول نہ ہو اس سے افضل کو بھی حق امامت نہیں اور اگر معزول کرنے کی تجویز ہو تو معزول ہونے کے وجوہ اور دوسرے کی تقدیم کی وجوہ لکھ کر استفتاء کیا جاوے ۔ اظہار اسلام کا طریقہ : ( ملفوظ 410 ) فرمایا کہ ایک مولوی صاحب نے بھوپال میں ایک ہندوعورت کو مسلمان کیا اس پر مقدمہ چلا ان کی عدالت میں طلبی ہوئی حاکم نے دریافت کیا کہ تم نے اس عورت کو مسلمان کیا انہوں نے بیان میں کہا کہ مسلمان تو پہلے ہی ہو چکی تھی ( کیونکہ جب دل سے اسلام کو حق مان لیا تو باطن میں تو وہ شخص مسلمان ہو گیا ) میں نے مسلمان نہیں کیا اس نے مجھ سے اظہار اسلام کا طریقہ معلوم کیا میں نے وہ طریقہ بتلا دیا کہ کلمہ پڑھ لو اسلام کا اظہار ہو جائے گا اس پر عدالت دنگ رہ گئی ۔ جب اللہ تعالی عقل اور فہم فرماتے ہیں بڑی مشکل سے مشکل بات سہل اور آسان ہو جاتی ہے ۔ مسلمان کو پریشانی سے بچانا عاقبت کا پہلا قدم ہے ( ملفوظ 411 ) فرمایا کہ ایک خط آیا لکھا ہے کہ صرف اس نیت سے حاضری کا ارادہ ہے کہ آنحضرت کے فیوض و برکات سے ہم تہی دامن بھی اپنی عاقبت سنوار سکیں جواب یہ دیا گیا کہ جس قدر آنے کے قبل سنوار سکتے ہیں وہ تو سنوار لیجئے پھر آنے کی گفتگو کیجئے ۔ مسلمان کو پریشانی سے بچانا بھی عاقبت سنوارنے کا اول اور ادنی قدم ہے آپ نے اپنا پتہ اردو کا نہ خط میں لکھا نہ لفافہ پر لکھا نہ لفافہ پتہ کا جواب کے لئے رکھا نہ میں انگریزی جانتا ہوں پھر فرمائیے کہ روانگی جواب کے وقت میں پریشان ہو گا یا نہیں سو اول اس کی اصلاح کیجئے پھر آگے لکھتے ہیں کہ میں فلاں خاں بہادر صاحب حاضر خدمت ہونا چاہتے ہیں جواب لکھا گیا کہ اگر ان کا خط آتا تو ان کو جواب دیتا آپ کو ان کے متعلق کچھ لکھنا خلاف اصول ہے ۔ ایک خط میں ایک مرض کا علاج ( ملفوظ 412 ) فرمایا کہ ایک خط آیا ہے لکھا ہے کہ میرے اندر چند امراض ہیں میں ان کو لکھ کر علاج چاہتا ہوں اگر اجازت ہو جواب میں یہ استفسار کیا گیا کہ ایک ہی خط میں یا ایک ایک