ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
اور اس کے نرم وسرد کا تحمل کرو جس کو مولانا فرماتے ہیں گربہر زخمے تو پرکینہ شوی پس کجابے صیقل آئینہ شوی ( اگرچہ ہرچیز چرکہ سے تم باراض ہوگے تو بغیررگڑے اورماتجھے تم آئینہ کی طرح صاف شفاف کیسے ہوگے ) اس کے بعد پھر دیکھوگے کہ تمہارے اندر خود ایک چمن ہےجب جی چاہے گا اس کو سیر کرلو گے اسی کو مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اے برادر عقل یک دم باخود آر دمبدم درتو خزاں است وبہار ( اے بھائی اگر تم عقلی سے کام لو ، تو خود تمہاری اندر ہی ہروقت خزاں اور بہار ہوتی ہے ( یعنی مختلف حالات پیدا ہوتے رہتے ہیں ) اور ایسی صحبت کی برکت اپنی کھلی آنکھوں دیکھوں گے اور بزبان حال وہی کہوں گے جو سعدی نے کہا ہے جمال ہمنشیں درمن اثر کرد وگرنہ من ہماں خاکم کہ ہستم (ہمنشیں کے جمال نے مجھ میں یہ اثر پیدا کیاہے ورنہ میں وہی خاک ہوں جو پہلے تھی ۔ 12) غرض صحبت اوراطاعت ہی وہ چیز ہے کہ جب باد صرصر چلتی ہے تو کنکریاں پتھریاں گندم میں جا پڑتی ہیں پھر وہ اس کے ساتھ ہونے کی وجہ سے گندم ہی کے نرخ پر بکتی ہیں بھلا الگ تو کوئی ان کا خرید اربن کردکھلاوے کو ئی پھوٹی کوڑی کو بھی نہ خریدا گا یہ ایک نہایت مفید اور کا ر آمد نسخہ میں نے تم کو بتایا اس کو استعمال کرو اور اس کے فوائد دیکھو ۔ 6/ربیع الاول 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح ہوم سہ شنبہ بدعتی اور وہابی کے معنی : ( ملفوظ 55) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کی کتنے غضب اور ظلم کی بات ہے کہ ہمارے بزرگوں کو بدنام کرتے ہیں اوروہابی کے لقب سے یاد کرتے ہیں ہمارے قریب میں ایک قصبہ ہے جلال آباد وہاں پرایک جبہ شریف ہے جو حضورﷺکی طرف منسوب ہے اس کی زیارت حاجی صاحب ؒ اورمولانا محمد صاحب ؒ کیا کرتے تھے اور حضرت مولانارشید احمد صاحب