ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
جہاں کے کام سے بے کار ہوگیا ۔ لہذا ہم اگر مفلس اور دیوانے (بے عقل ) ہیں تو کچھ غم نہیں کیونکہ اس ساقی کی شراب کے اور اس کے پیمانہ کے مست ہیں ۔ تو اس دولت کے ہوتے ہوئے دولت دنیا کی اگر نہیں ہے تو کیا غم ہے 12) باقی یہ طریق ضروری اس قدر ہے کہ بدوں اس کے اپنی ہی حقیقت معلوم نہیں ہوتی میں نے ایک شخص کے اندر مرض کبر محسوس کرکے اس کو بتلایا اس نے اتنی مدت تک اس کو پتہ نہ لگا ۔ اسی طرح ایک شخص نے مجھ کولکھا کہ میں کس چیزکا علاج کروں مجھ میں کوئی مرض ہی نہیں دیکھئے مریض ہوکر اپنی صحت پراطمینان تھا ۔ طریقت کی کتب داخل درس ہونا چاہئیں (ملفوظ 455) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میری رائے ہے کہ طریق کی ضروری کتابوں کودرس میں داخل کردیا جائے کچھ تو اجنبیت جاتی رہے گو پوری تکمیل نہ سہی اسی لئے کہ شیخ کی پھر بھی ضرورت رہے گی اس طریق میں شیخ سے کسی حال میں استغناء نہیں ہوسکتا ۔ مگر درس سے کچھ تو مناسبت ہوجائے گی ۔ 29 شوال المکرم 1350ھ بوقت 8 بجے درباغ حضرت والا یوم سہ شنبہ بذم القیل وقال : (ملفوظ 456) ملقب بذم القیل والقال : ایک مولوی صاحب نے سوال کیا کہ چارچیزیں ہیں شریعت طریقت حقیقت ، معرفت ، اگر کوئی ان کا منکرہ ہواس کے متعلق کیا حکم ہے فرمایا کہ تحریر کے ذریعہ سے سب کو الگ الگ پوچھنا چاہئے اسی لئے کہ اس خلط کی صورت میں حکم دینے میں کے ذریعہ سے سب کو الگ الگ پوچھنا چاہئے اسی لئے کہ اس خلط کی صورت میں حکم دینے میں اندیشہ ہے کہ محاطب کو غلط فہمی ہوجائے ایک کا حکم دوسرے پرلگالیا جاوے اسی طرح زبانی تقریر میں یہ احتمال زیادہ تھے اور ایک بات ضروری یہ ہے کہ جو شخص منکر ہو اس کو خود سوال کرنا چاہئے یہ نہیں کہ عمر زید کو فرض کرکے سوال کیا جائے اور چونکہ ان میں بعض چیزیں ایسی ہیں کہ جن کا انکار کفر نہیں اوربعض کا انکار کفر ہے اسی لئے مخلوط حالت میں فتویٰ دنیا خلاف احتیاط ہے اس کی صورت