ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
نامبارک خندہ آں لالہ بود کہ زخندہ و سواد دل نمود (گل لالہ کا کھلنا نا مبارک تھا کہ اس کے کھلنے ہی سے اس کے دل کی سیاسی ظاہر ہوئی ) ہرشخص اللہ والا نہیں ہے اس روپ میں ہزاروں راہ زن اور ڈاکو پھرتے ہیں جنکا پیشہ ہی یہ ہے بالخصوص اس زمانہ میں تو ایسے راہ زنوں کی کوئی کمی ہی نہیں اپنے دین کی حفاظت ضروری ہے۔ 2 /ربیع الاول 1351 ہجری مجلس خاص بوقت صبح یوم جمعہ ایک عالم کو دوسرے عالم پر قیاس کرنا غلطلی ہے: (ملفوظ 10 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اس عالم کو دوسرے عالم قیاس کرنا ہی سخت غلطی ہے یہاں پر ہی دیکھ لیجئے کہ ایک اقلیم کو دوسری اقلیم کو دوسری اقلیم سے زیادہ تفاوت نہیں ہوتا مگر دونو ں کے خواص میں بڑا فرق ہوتا ہے اور وہ تو عالم ہی دوسرا ہے وہاں کی زندگی اور بے وہاں کی نعمتیں اور ہیں وہاں کی چیزوں کو یہاں کی چیزوں سے کیا نسبت ۔ تارک الدنیا کون ہیں ؟ (ملفوظ اا) ایک صاحب نے ایک درویش کی مدح بیان کرتے ہوئے ذکر کیا وہ تارک الدینا ہیں آبادی میں رہمنا پسند نہیں کرتے جنگل میں رہتے ہیں فرمایا کہ تادک الدنیا ہونے کے ساتھ جنگل میں رہنا تو لازم نہیں پھر جب دل دنیا سے بیزار ہے تو اس کو پہاڑ اور جنگل ہی کی کیوں سوجھتی ہے یہ بھی تو دنیا ہی میں ہیں ارے بندہ خدا شہر میں رہو کوئی پھاڑتا ہے کاٹتا ہے اور کثر احوال میں اصل سبب اس کا ایک اور چیز ہے وہ نفس کا کید ہے جس کو ہرایک شخص نہیں سمجھ سکتا یہ نفس بڑاچالاک اور مکار ہے سوجھاتا ہے ایسی باتیں کہ ایسا کرنے سے شہرت ہوگی نام ہوگا لوگ تارک الدنیا سمجھیں گے تواس نے دنیا ہی کے واسطے دنیا کو ترک کیا پھر دنیا کہاں ترک ہوئی ۔ کوپن میں انگریزی لکھنے سے منی آرڈر واپس : (ملفوظٖ 12) فرمایا کہ آج ایک منی آرڈر آیا تھا جو تمام انگریزی میں تھا یعنی پتہ کے ساتھ کو پن بھی انگریزی میں لکھا ہوا تھا میں نے اس وجہ سے واپس کردیا کہ میں کس سے بڑھواتا پھروں یہاں ایک معمول یہ ہے کہ مدختم کی جو وقم آتی ہے اس کا پورا پتہ لکھا جاتا ہے اس خیال سے کہ اگر اس