ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
حقیقت نہیں صرف جزو حقیقت ہے غرض حقیقت وہ ہے جس کو شریعت نے نیان کیاہے اور جس یہ لوگ بیان کرتے ہیں وہ حقیقت مزعومہ ہے حقیقت واقعہ نہیں میرا ایک وعظ ہے الظاہر اس کا نام ہے میں اس کے متعلق پوری بحث ہے اس کو دیکھ لیا جائے ۔ صفائی معاملات کا قحط ( ملفوظ 308) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ روزمرہ کے معاملات میں لوگ ادھوری بات کرتے ہیں جس سے دوسرے کو پریشانی ہوتی ہے تکلیف ہوتی ہے ہمشہ اس کا خیال رکھنا چاہئے گویا یہ کل سلوک ہے کہ اپنی ذات سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے آج کل لوگوں نے وظائف اور اور اد کو اصل سمجھ کر معاشرت کے تمام احکام سے نظرہٹالی جوسخت دھوکہ ہے اور اشد غلطی ہے بات ہمیشہ پوری کہنا چاہیے پوری بات کرنے سے کبھی پریشانی نہیں ہوتی میں تو رات دن اسی ہی کی تعلیم کرتا ہوں ۔ ایک صاحب یہاں پر تشریف لائے تھے پہلا مو قع تھا مجھ کو اجنبی شخص کے خدمت کرنے سے بجائے راحت کے گرانی اور کلف ہوتی ہے میں مکان کے ارادہ سے چلا انہوں نے دوڑ کرجوتے کا جوڑا میرے ہاتھ میں سے لینا چاہا میں نے انکار کیا اس پراصرار کیا سخت پریشانی ہوئی میں نے کہا کہ اپنا جی چاہا کرتے ہو تو کرلو جوتہ لئے کھڑے رہو میں ننگے پیر چلا جاؤں گا لوگ اس طرح پرایذائیں پہنچاتے ہیں کچھ نہیں محض تمرد اور سرکشی ہے اطاعت کا مادہ ہی لوگوں میں نہیں رہا کہاں تک اصلاح کی جائے ۔ فضل کسی کمال پر موقوف نہیں (ملفوظ 309) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ کسی عمل کے صدور کو اپنا کمال نہ سمجھے بلکہ حق تعالٰی کی عطاء سمجھنا چاہیے اپنا کمال سمجھنے میں قلب میں دعوٰٰی استحقاق کا پیدا ہوجائے گا اور یہ سخت مضر ہے اپنے کو ناقص ہی سمجھے اور اپنا کوئی استحقاق نہ سمجھے اسی میں خیر ہے ہاں باوجود باقص سمجھنے کے ان کے فضل کا امیدوار ہے فضل کسی کمال پرموقوف نہیں ۔ غیراختیاری مصائب پرتوفیق صبر (ملفوظ 310) ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ جوغیراختیاری