ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
درخواست کی فرمایا کہ معاف ہے مگر آئندہ ایسی باتوں کا خیال رہے بے ڈھنگا پن براہے ۔ سنی سنائی روایت پرعمل نہ فرماما : (ملفوظ 129 ) ایک گفتگو میں فرمایا کہ الحمداللہ میرے عادت ہے کہ میں سنی سنائی روایتوں پر عمل نہیں کرتا اگر مدعی علیہ اس واقعہ کا انکار کرے تو میں اس پرعمل نہیں کرتا باقی رہا شبہ سویہ میرے اختیار میں نہیں شبہ توہوہی جاتا ہے مگریہ حق تعالیٰ کا فضل ہے کہ جوچیز اختیار میں ہے اس میں کبھی حدود سے تجاوز نہیں ہوتا ۔ فناء نفس مقدم ہے مجاہدہ پر : (ملفوظ 130) ایک سلسلہ گفتگومیں فرمایا کہ جوشخص یہاں اصلاح کے لئے قیام کے ارادہ سے آتا ہے یا طالب علم مدرسہ می داخل ہونے کےلیے آتاہے اس کو دو وصیتیں کردی جاتی ہیں ایک یہ کہ کسی سے دوستی مت کرو اور دوسری یہ کہ کسی سے دشمنی مت کرو یہاں تو وہ رہ سکتا ہے جومردہ ہوکررہے یہاں زندوں کا کام نہیں اورجگہ تو ماہدہ مقدم ہے فناء نفس پراوریہاں فناء نفس مقدم ہے مجاہدہ پر۔ اعلاء السنن اور تفسیرمیں مذہب حنفی کا کام : (ملفوظ 131) ایک سلسلہ گفتگومیں فرمایا کہ مولوی صاحب ایک تصنیف کا وعدہ کرگئے ہیں جس میں آیات سے اثبات ہوگا مذہب حنفی کا کیونکہ مدرسہ دیوبند میں جیسے پہلے سے حدیث شریف کا دورہ ہوتا ہے امسال تفسیر کا دورہ بھی تجویز کیاگیا ہے اس میں مدارک بھی ہے اس کے مصنف حنفی ہیں تواس نئی کتاب میں اس میں زیادات ہوجاوے گی جیسے یہاں ایک کتاب مذہب حنفی میں حدیث کی ہوگئی ہے اعلاء السنن اسی طرح یہ ایک کتاب تفسیر کی ہوجائے گی جس کا وعدہ مولوی صاحب کرگئے ہیں پھرحدیث کی کتاب مذکورکی ترتیب پرفرمایا کہ اللہ کا شکرہے کہ یہاں کسی کوامداد کے لئے نہ تحریک کی جاتی ہے اور نہ ترغیب دی جاتی ہے اورکام سب جگہ سے زائد ہورہاہے ۔ مدارس میں منگل کوچھٹی کا سبب : (ملفوظ 132) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ یورب کے شہروں میں مدارس میں منگل کی