ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
(اے شیخ گناہ ( جس کے بعد توبہ نصیب ہوجاوے ) عفوو رحمت کا آئینہ ہے ( کیونکہ اگرگناہ نہ ہوتا تو توبہ کس چیز سے ہوتی اور توبہ نہ ہوتی تو عفود رحمت کا ظہور کیسے ہوتا ) لہذا گناہگاروں کو (اس حیثیث سے کہ وہ مظہر نہیں رحمت و عفو الہی کے ) چشم حقارت سے مت دیکھو ۔ 12) غوائل نفس کا نہ سمجھنا بے فکری ہے : ( ملفوظ 119) ایک سلسلہ میں فرمایا کہ حضرت بہت سے غوائل نفس کے ایسے ہیں کہ سمجھ میں نہیں آتے اگر کوئی کہے کہ پھر یہ ان کا مکلف ہی نہیں ہوگا سویہ بالکل غلط ہے کیونکہ فکر کرنے سے یہ سمجھ سکتا ہے مگر فکر نہیں کرتا اس لئے نہیں سمجھتا اور بے سمجھی کا انسداد کرسکتاہے مگرنہیں کرتا پس اس کا سبب بے فکری ہے اگر فکر ہو سب کچھ کرسکتا ہے ، اورفکر کا مکلف ہے ۔ ایک انگریزی خواں کا دن میں کئی لباس تبدیل کرنا : (ملفوظ 120) ایک مولوی صاحب کے جواب میں فرمایا کہ کلیہ تونہیں مگراکثریہ ہے کہ یہاں جوجس کے لئے تجویزکیا جاتا ہے وہ اسی کا اہل ہوتا ہے اور یہ میں پھر کہے دیتا ہوں کہ یہ کلیہ نہیں کبھی کوئی شبہ ودار کرے ایک صاحب یہاں انگریزی کی تعلیم یافتہ آئے تھے صبح سے شام تک کئی لباس بدلتے تھے وطن پہنچ کراپنے حالات کا خط لکھا میں نے علاوہ ان باتوں کے جواب کے ایک حالت یہ بھی لکھی کہ آپ جس وقت تک یہاں پرمقیم رہے آپ غزل کے مصداق رہے کہ گہے درکسوت لیلیٰ فر شد ، گہے در صورت مجنون برآمد ( کبھی لیلٰی کے لباس میں چھپ گئے کبھی مجنون کی صورت میں نکلے ۔ 12) اقرار کیا اور لکھا کہ میں خود محجوب ہوں آئندہ ان شاءاللہ ایسا نہ ہوگا ۔ 11/ربیع الاول 1531ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم یکشنبہ تنخواہ دارملازم سے غلطی پرمواخذہ : (ملفوظ 121) حضرت والا کہ ایک تنخواہ دارملازم نے ایک مہمان سے جوحج کرکے آئے تھے سے سوال کیا کہ کچھ تبرکات بھی لائے ہو اس کی اطلاع کسی ذریعہ سے حضرت والا کو ہوگئی اس پرملازم سے سخت مواخذہ فرمایا کہ تم کوکیا حق تھا اس سوال کا جبکہ میں ہرقسم کا تمہارا