ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
نامعقول حرکت ہے آخر کئی روز سے تمہارا قیام تھا عین چلنے کے وقت اوروہ بھی بے وقت تعویز کی فرمائش مگر خیر چونکہ نووارد تھے اتنی رعایت میں نے ان کی اب بھی کی کہ یہ کہہ دیا کہ بذریعہ خط تعویذ منگالینا اور ان بیچاروں کی کیا شکایت کی جاوے بعض لوگ یہاں پردس دس پندرہ پندرہ روز رہتے ہیں اورعین چلنے کے وقت دوتعویذ دیدو چارتعویذ دیدو میں کہتا ہوں کہ پہلے سے کیا مرگئے تھے جوچلتے وقت فرمائش کی آخر دوسرے کو بھی کچھ وقت دینا چاہئے اس کے مصالح اوروقت کی بھی تورعایت کرنی چایئے اس لئے کہ بعض وقت کسل ہوتا ہے یازیادہ مشغولی ہوتی ہے افسوس ہے میں توہربات میں سب کے مصالح کی رعایت کروں اوریہ ایسے نواب صاحب ہیں کہ ان کے حکم ہی کے ساتھ تعمیل ہوجاوے ایسی تعمیل توجہاں ہوتی ہوگی یہاں پرتوبجائے تعمیل کے بحمد اللہ تعلیم ہوتی ہے دماغوں میں سے خناس نکالا جاتا ہے بالخصوص یہاں پرمتکبروں کی اچھی طرح خبرلی جاتی ہے میں تواسی حسن معاشرے کی تعلیم پرکہا کرتا ہوں کہ یہاں پرآکردین توسیکھتے ہی ہو یہاں سے دنیا بھی سیکھ جاؤ ۔ تنخواہ دارملازمین سے برتاؤ: (ملفوظ 197) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں عرض کروں دوسروں سے تو میں کیا خدمت لے سکتا ہوں اور کسی کوکیا ستا سکتا ہوں میں نے تو اپنے تنخواہ دارملازموں تک سے کہ رکھا ہے کہ جوکام نہ کرسکو صاف کہدو کہ ہم نہیں کرسکتے مجھ کو اس پرکوئی ناگواری نہ ہوگی چنانچہ بعضے کام سے وہ بے تکلف انکارکردیتے ہیں جس سے مجھ کو بحمداللہ کوئی ناگواری نہیں ہوتی تو جس شخص کا اپنے تنخواہ دار ملازموں کے ساتھ یہ برتاؤ ہو وہ دوسروں سے تو کیا کام اورخدمت لے سکتا ہے اسی لئے میں قریب قریب سب کام اپنے ہاتھ سے کرتا ہوں مجھ کو اس کا بے حد خیال رہتا ہے کہ کسی کو میری وجہ سے تکلیف نہ ہو ۔ تحریک کی بدولت ایک صاحب کی بربادی : (ملفوظ 198) فرمایا کہ ایک خط آیا ہے جن صاحب کا یہ خط ہے پہلے سرکاری ملازم تھے اس تحریک کی بدولت ملازمت سے مستعفیٰ ہوگئے اب ملازمت تلاش کرتے ہیں مگرنہیں ملتی پریشان ہیں دین اور دنیا دونوں برباد ہوئے اوراس کانگریس کی وجہ سے توہر شخص پریشان ہے یہ کانگریس کی