ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
قدر غلوہے کہ مجموع العزائم بنے ہوئے ہیں ان چیزوں میں پڑکرمقصود سے بہت زیادہ جا پڑے اس لئے کہ اصل مقصود اصلاح نفس وانسداد رذائل ہے مگر اس کی بلکل پرواہ نہیں محمد غوث گوالیری نے موکل تابع کررکھے تھے ایک بار ان کو حکم دیا کہ شاہ عبدالقدوس صاحب رحمتہ اللہ کو جس حالت میں ہوں لے آؤ ہم زیارت کریں گے شاہ عبدالقدوس صاحب رحمتہ اللہ تہجد سے فارغ ہوکر مراقب بیٹھے تھے افاقہ جوہوا دیکھا کہ موکل سامنے کھڑے ہیں دریافت کیا کہ تم کون ہو عرض کیا کہ موکل ہیں اورمحمد غوث صاحب گوالیری کے بھیجئے ہوئے وہ مشتاق زیارت ہیں اگر اجازت ہو ہم حضرت کو بہت آرام سے وہاں پرلے چلیں فرمایا کہ انہی کویہاں پرلے آؤ ، وہ موکل لوٹ گئے اور محمد غوث صاحب کو پکڑ کرلے آئے ان کو تعجب ہوا کہ قاعدہ سے تابع تو میرے اور اطاعت کی شیخ کی حضرت شاہ عبدالقدوس صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے ان کو نصیحت کی کہ کس خرافات میں مبتلا ہو انہوں نے توبہ کی اور حضرت شیخ سے باطنی تعلق پیدا کیا بس یہ حقیقت ہے ان عملیات کی ایک مرتبہ میں نے طالب علمی کے زمانہ میں حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب رحمتہ اللہ سے عرض کیا کہ حضرت کو ئی ایسا بھی عمل ہے کہ جس سے موکل تابع ہوجائیں فرمایا ہے تومگر یہ بتلاؤ کہ تم بندہ بننے کے لئے پید اہوئے ہو یا خدائی کرنے کےلئے بس مولانا کا اتنا کہتا تھا کہ مجھکو بجائے اشتیاق کے ان عملیات سے نفرت ہوگئی حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب گنج مراد آبادی کے ایک مرید کو یہ وسوسہ تھا کہ حضرت عمل پڑھتے ہوں گے جس کی وجہ سے اس قدر معتقدین کا ہجوم ہے آپ کو اس خطرہ پراطلاع ہوگئی فرمایا کہ ارے معلوم بھی ہے کہ ان عملیات سے نسبت باطنی سلب ہوتی ہے قربان جایئے حضوراقدسﷺ کے کہ ان سب فضولیات سے بچاکر ہم کو ضروری چیزوں کی طرف لائے میں نے ان چیزوں کے عاملوں کو دیکھا ہے کہ ان میں کوئی باطنی کمال نہیں ہوتا بلکہ اور ظلمت بڑھتی ہے الحمداللہ مجھے مولانا کے ارشاد کے بعد عملیات سے کبھی مناسبت نہیں ہوئی۔ غیرمحقق مشائخ کا حال : (ملفوظ 235) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ آج کل کے غیرمحقق مشائخ وہی مرغے کی ایک ٹانگ متقدمیں کے زمانہ کی تعلیم اور دو مجاہدات کے متعلق طالبوں کودئے چلے جاتے ہیں کچھ خبر نہیں کہ طالب کو فرصت کتنی ہے جسمانی قوت کا کیا حال ہے اور نہ یہ خبر کہ یہ کام کر بھی سکتا ہے اور نہ یہ معلوم کہ اس کی مناسبت کس چیز سے ہے یعنی اس کے لئے ذکروشغل کی