ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
جائز نہ ہے ان لوگوں کے عقائد محض اوہام پرستی پر مبنی ہیں حالانکہ واقع میں یہ روایت ہی غلط اور محض بہتان ہے دین تو لوگوں میں رہا ہی نہ تھا مگر دیانت بھی نہیں رہی البتہ اس کا عکس ضرور ہوا ہے کہ پائخانہ کا ایک حجرہ بنا دیا ۔ اہل بدعت کے لچرز استدلالات ( ملفوظ 437 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اہل بدعت کے استدلالات بھی نہایت ہی لچر ہوتے ہیں قبر پر چادر ڈالنے کے متعلق اس سے بعض علماء نے استدلال کیا تھا کہ جنازہ پر بھی تو چادر پڑتی ہے وہاں پر بھی مردہ یہاں پر بھی مردہ اگر قبر پر کپڑا پڑ گیا تو اس میں بدعت کیا ہے اسی طرح ایک شخص نے کہا تھا کہ پھولوں کے سہرے میں بدعت کی کون سی بات ہے کسی نے سیدھا کر کے سونگھ لیا ۔ اور کسی نے الٹا کر کے سونگھ لیا ۔ ذہانت کیفیات کو ضعیف کر دیتی ہیں ( ملفوظ 438 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اکثر جس قدر کوئی شخص بھولا ہو گا اس پر کیفیات کا غلبہ زیادہ ہو گا اکثر یہ ذہانت و ذکاوت کیفیات کو ضعیف کر دیتی ہے اور راز اس میں یہ ہے کہ کیفیات کے لئے یکسوئی شرط عادی ہے اور ذہین آدمی کی ہر وقت یہ حالت رہتی ہے الم تر انھم فی کل واد یھیمون ( اے مخاطب کیا تم کو معلوم نہیں کہ وہ لوگ ہر میدان میں حیران پھرا کرتے ہیں ) البتہ یہ کیفیات لذیذ ہیں مگر ان کا درجہ ایسا ہے جیسے چٹنی کہ مزیدار ہے مگر تغذیہ کے لئے کافی نہیں ۔ 27 شوال المکرم 1350 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم یکشنبہ اصلاح معاشرت کا بحران : ( ملفوظ 439 ) ایک نووارد صاحب نے جن کو اجازت دینے کے ساتھ یہ لکھ دیا گیا تھا کہ آتے ہی خط دکھلا دیں پھر بھی خط نہ دکھلایا حضرت والا نے ان سے مواخذہ فرمایا ان صاحب نے ایک صاحب کے واسطے سے معافی چاہی حضرت والا نے فرمایا کہ معافی تو اسی وقت ہو جاتی