ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
سیدھی کئےہوئے انسانیت آنہیں سکتی چاہے سب کچھ بن جاؤ اور یہ سب کے نفس پرشاق ہے۔ ہرمرض پرآسیب کا شبہ کرنا درست نہیں : (ملفوظ 107) ایک صاحب نے کسی مرض کے لئے تعویذ کی درخواست کی اور یہ بھی عرض کیا کہ فلاں مرض ہے مگر آسیب کا بھی شبہ ہے اور حالت یہ ہے سن کر فرمایا کہ کسی طبیب سے مرض کا علاج کراؤ ایسی حالت میں کہ مرض کاغالب احتمال ہے میں تعویذ نہ دوں گا تعویذ دینے میں یہ مفسدہ ہے کہ علاج کی طرف سے بلکل بے فکری ہوجائے گی سوا گر تعویذ دیدیا تواس کی مصلحت کوتو دیکھا مفسدہ کونہیں دیکھا اکثر عوام خصوص دیہاتی ہرمرض کو آسیب ہی کہنے لگتے ہیں اور ان تعویذوں کا تختہ مشق مجھ کواس لئے زیادہ بنایا جاتا ہے کہ میں کچھ لیتا نہیں اگر میں سوا روپیہ لینے لگوں تو پھر حکیم صاحب کے پاس جانے لگیں گے کیونکہ وہاں پانچ پیسے کا نسخہ ہوگا اور یہاں پانچ چونی کا تو جہاں خرچ کم ہوگا وہی کام ہوگا جیسے ایک بخیل رئیس بننے کی حکایت ہے وہ بیمار ہوا لوگوں نے علاج کرنے کا مشورہ دیا کہنے لگا علاج کا تخمینہ کرو چنانچہ تخمینہ کراکر اطلاع کی گئی کہنے لگا اب مرنے کے خرچ کا تخمینہ کرو اس کا بھی تخمینہ کیا گیا تو وہ اتفاق سے کم تھا کہنے لگا بس اب مرنے کے خرچ کا تخمینہ کرو اس کا بھی تخمینہ کیاگیا تو وہ اتفاق سے کم تھا کہنے لگا بس اب مرنے کوزندگی پرترجیح دی اس لئے کہ دوا میں زائد خرچ ہوتا تھا اور مرنے پرجوخرچ تھا وہ کم تھا تواکثر لوگ کم خرچ کی طرف رجوع کرلیتے ہیں پھر تختہ مشق بنانے کوبھی گوارا کیا جاسکتا ہے مگرآفت یہ ہے کہ تعویذ مانگنے میں ستاتے بہت ہیں بات پوری نہیں کہتے حتی کہ باربار پوچھنے پربھی صاف بات نہیں کہتے جس سے بڑی اذیت ہوتی ہے اسی اذیت سے بچنے کے لئے میں نے ایک مرتبہ یہ تجویذ کی کہ جوآیا کرے گا اس سے کچھ نہ پوچھوں گا بس بسم اللہ شریف کا تعویذ لکھ کردیدیاکروں گا اس تجویذ کی مشق کرنے کے لئے طالب تعویذ کا منتظر ہوکر بیٹھا کہ کوئی آئے تواس تدبیر پرعمل کرو اتفاق سے دوشخص آئے انہوں نے آکر حسب معمول جاہلانہ صرف اتنا ہی کہا کہ تعویذ دیدویہ نہیں کا کہ کس چیز کاتعویذ میں نے ان کے کہتے ہی بسم اللہ شریف کا تعویذ دیدیا اس قسم کا یہ پہلا ہی تعویذ دیاتھا وہ لےکرچل دیئے میں اپنی اس تجویذ پر بہت خوش ہوا اور خدا کا شکر یہ ادا کیا کہ تدبیر خوب رہی نہ کچھ پوچھ نہ کچھ بڑا آسان طریقہ سمجھ میں آیا میں نے مولوی شبیرعلی سے کہا کہ میں نے تعویذ کے متعلق بڑ ی سہولت کی تجویذ نکالی