ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
|
سے نہایت بعید ہے ۔ استغفراللہ لاحول ولاقوۃ الا باللہ جویہاں کا طرز ہے اپنے بزرگوں کایہی طرز دیکھا اور یہی پسند بھی ہے میں تو اس طرز کے خلاصہ میں یہ کہا کرتا ہوں کہ اور جگہ برکت ہے میرے یہاں حرکت ہے ۔ اور مصلحین شیخ ہیں اور میں میخ ہوں یہاں دلشوئی ہوتی ہے اور جگہ ولایت قطیبت غوثیت ابدالیت تقسیم ہوتی ہے میرے یہاں انسانیت آدمیت سکھائی جاتی ہے اگر ولی بننا بزرگ بننا قطب بننا غوث بننا ہوتواور جگہ جاؤ انسان بننا ہو یہاں پر آؤ ایک شاعر نے خوب لکھا ہے زاہد شدی وشیخ شدی دانشمند ایں جملہ شدی ولے مسلمان نہ شدی میں نے اس کو اس طرح بدل دیا ہے اس لئے کہ یہ جملہ سخت ہے کہ مسلمان نہ شدی زاہد شدی وشیخ شدی دانشمند ایں جملہ شدی ولیکن انسان نہ شدی توولی بن سکتا ہے بزرگ بن سکتا ہے مگر انسان بننا بہت مشکل ہے مولوی ظفراحمد حضرت مولانا خلیل احمد صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت ہیں ایک مرتبہ حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ کوخواب میں دیکھا عرض کیا کہ حضرت دعاء فرمادیجئے کہ میں صاحب نسبت ہوجاؤں حضرت نے جواب میں فرمایا کہ صاحب نسبت تو تم ہومگر اصلاح کراؤ اوراپنے ماموں سے کراؤ تب انہوں نے اس طرف رجوع کیا غرض بزرگی اور ولایت اور چیز ہے اور انسانیت اور آدمیت اور چیز ہے خلاصہ یہ ہے کہ یہاں پرانسان بنایا جاتا ہے اگریہ طرز کسی کونا پسند ہو یہاں نہ آئے اور کہیں جائے اور میں اس موقع پریہ پڑھا کرتا ہوں ۔ ہاں وہ نہیں وفا پرست جاؤ بے وفا سہی جس کوہوجان ودل عزیزاس کی گلی میں جائے کیوں اور میں یہ بھی بتلائے دیتا ہوں کہ انسانیت اور آدمیت بدون کسی کی جوتیاں کھائے ہوئے پیدا نہیں ہوسکتی الاماشاء اللہ اگرکسی کوخدا داد فہم سلیم عطا فرمایا گیا ہوتو یہ دوسری بات ہے مگر اکثر یہی ہے کہ جوتیاں کھانے کی ضرورت ہے اور ایسانہ ہونا مصداق ہے النادرکالمعدوم کا اور میں اس موقع پرایک مثال دیا کرتا ہوں کہ مربا جبھی بننا ہے کہ پہلے سیب کو خرید کرلاتے ہیں پھر اسکو چاقو سے چھیل کراس کا چھلکا الگ کرتے ہیں اور وہ جوکہیں داغ ہوتا ہے اس کو چاقو کی نوک سے جدا کرتے ہیں پھرایک دیگچی میں پانی بھر کرچولہے پررکھ کراور آگ جلا کراوراس میں ان صاف شدہ