الاصول و القواعد للفقہ الاسلامی ۔ فقہ اسلامی کے 413 اصول و قواعد |
قہ اسلا |
|
اور اس پر عربی زبان میں اہم کتابیں تصنیف کی ہیں۔ مگر جس دور سے ہم گذر رہے ہیں، یہ دور انحطاط کا دور ہے؛ آج ہماری طبع سہولت پسند ہوگئی ہے ۔ اور اس دورکے جدید تقاضے اور مطالبے کے بموجب ہر فن میں طلباء کی سطح اور معیار کے پیش نظر کتابیں مرتب کرکے طلباء کی استعداد بنانے کی سعی و کوشش ہونی چاہئے اور جو کوئی اس باب میں پیش رفت کرے، اس کی حوصلہ افزائی اور قدردانی ہمارا اخلاقی فریضہ ہونا چاہئے۔ زیر نظر کتاب ہمارے جامعہ کے استاذ فقہ و اصول فقہ عزیزم جناب مفتی جعفر صاحب ملی رحمانی کے تجربات مسلسل اور مساعی جمیلہ کا کرشمہ ہے۔مولانا موصوف قاضی مجاہد الاسلام صاحبؒ کے صحبت یافتہ اور ذوق فقہ سے آشنا ہیں اور جامعہ میں تقریباً۲۳؍ سال کا تدریسی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے طلباء کی صلاحیت کو مہمیز کرنے کے جذبہ صادق اور ذوق فقہ کو پروان چڑھانے کے داعیہ سے زیر نظر کتاب {الأصول والقواعد للفقہ الإسلامي}کی شکل میں سلیس اردو، جدید اسلوب اور امثلہ و نظائر سے بھر پور، تسہیل کی کامیاب کوشش فرمائی ہے،جوان شاء اللہ طلباء و اساتذہ کے لئے مفید ومعاون ثابت ہوگی۔ مختلف مدارس و جامعات کے اساتذہ نے بالخصوص ان کے مشفق اساتذہ نے ان کی اس وقیع کاوش پر بھر پور اعتماد کیا ہے اور اسے مفیدتر بتلایا ہے۔ میری دعا ہے کہ یہ کتاب قبول عام و خاص حاصل کرے۔ علماء، اساتذہ اور طلباء خوب خوب مستفید ہوں اور اپنے آپ کو اس کتاب کے ذریعہ ’’من یرد اللہ بہ خیرا یفقہہ في الدین‘‘ کا مصداق بنائیں۔ ایں دعا از من و از جملہ جہاں آمین باد غلام محمد وستانوی ۱۸؍ربیع الاول، ۱۴۳۲ھ