ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
عرض کیا کہ یہ نہ معلوم تھا کہ اتنی بات سے متاثر ہوجائیں گے فرمایا سے پوچھئے کہ اگر کوئی متاثر بھی نہ ہوکسی کو تکلیف بھی نہ ہومگر وہ خطاب لغو تو ہوا جب دوسرا نہ سن سکا عرض کیا کہ بیشک لغو ہوا فرمایا ان سے پوچھئے کہ اب اس کا تدارک ہے عرض کیا کہ معافی کا خواستگارہوں آئندہ ایسی بڑی غلطی نہ کروں گا جس کا دوسرے لفظوں میں یہ حاصل ہوا کہ تھوڑی سی تکلیف دینا تو گوارا ہے زیادہ گوارہ نہیں اپنے نزدیک تو بڑا سوچ کرجواب دیا کہ اس پرکوئی اشکال نہ پڑے مگروہی بیہودگی کی بیہودگی یہاں ایسوں کی گزر مشکل ہے یہ ایسی جگہ کا ر آمد ہوں گے جہاں مجلس آرائی اور خالی دربارواری ہوتی نہیں یہ سب بے فکری کے کرشمے ہیں جب استفادہ انسان کو مقصود ہوتا ہے فکر سے کام لیتا ہے عرض کیا کہ آئندہ ایسا نہ کروں گا اور جوہوا اس کی معافی چاہتا ہوں فرمایا کہ جو کیا اس میں سوال ہے کہ کیوں ہوا اور کیوں ایسا کیا یہ کہتے ہوں گے کہ کہاں آپھنسے اور میں کہتا ہوں کہ کن سے پالا پڑا عرض کیا کہ جواس کا تدارک ہو میں اس کے لیے تیار ہوں فرمایا کہ بات تو کام کی کہی مگر اس وقت تو تدارک کا سوال نہیں سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں کیا پھر فرمایا کہ دیہاتی لوگ آتے ہیں وہ بھی ایسی حرکت نہیں کرتے یہ ان دیہاتیوں سے بھی پرلے دیہاتی ہیں کیا اتنا بھی نہیں سمجھتے کہ آہستہ آہستہ بولنے سے دوسرا نہ سنے گا اتنی بھی خبر نہیں دودھ پیتے بچے ہیں عرض کیا کہ معافی چاہتا ہوں فرمایا کہ معاف ہے مگر چونکہ آپ سے مناسبت نہیں اور نفع کیلئے جانبین کی مناسبت شرط ہے اس لئے میں آپ کی خدمت سے معذور ہوں عرض کیا کہ آئندہ جوکام یا جوبات کروں گا سوچ کے ساتھ کروں گا دریافت فرمایا کہ قیام کب تک رہے گا عرض کیا کہ کل نماز فجر چلا جاؤں گا فرمایا کہ مناسب ہے عرض کیا کہ مکاتبت کی اجازت فرمادی جائے فرمایا کہ اس وقت قلب پر اثر ہے اور یہ بھی نہیں بتلاسکتا کہ اب زائل ہو نہ اس کا زائل کرنا میرے اختیار میں ہے اس لئے اس وقت اس قسم کا تذکرہ بھی نہ کریں جہاں تک معاملہ پہنچ چکا اس کو وہاں ہی تک چھوڑ دیا جائے عرض کیا کہ کل جارہاہوں فرمایا کہ رہیں یا جائیں میں منع نہیں کرتا اور یہ رنج سے نہیں کہہ رہا ہوں اگر رہیں سرآنکھوں پر مگران کو یہ سبق ملا ہے اب کہیں ایسی