ملفوظات حکیم الامت جلد 4 - یونیکوڈ |
کہا کہ انہوں نے تو عصاء کا معجزہ دکھایا تھا تم بھی دکھاؤ اس نے جواب دیا کہ فرعون کے مقابلہ میں ایسا ہوا تھا اس نے خدائی کا دعویٰ کیا تھا آپ نے معجزہ دکھایا اگر تم بھی خدائی کا دعوٰی کرو تو میں بھی معجزہ دکھاؤں لوگ بڑے ہی شریر ہوتے ہیں بعد میں مامون رشید کو معلوم ہوا کہ حاجت مند ہے اس کی حاجت پوری کرکے اس سے توبہ کرادی ۔ فرمایا کہ مامون رشید کو معلوم ہوا کہ حاجت مند ہے اس کی حاجت پوری کرکے اس سے توبہ کرادی ۔ فرمایا کہ مامون رشید کے مخاطبت میں لوگوں میں آزادی بہت تھی باوجود اس کے کہ نہایت جاہ جلال کا بادشاہ تھا مگر تھا نہایت حلیم ۔ اسی وجہ سے لوگ ایسی بے باکیان کرتے تھے اور مامون رشید ہی کا ایک اور قصہ ہے : ایک شخص اس کے پاس آیا اور سوال کیا کہ میں حج کوجارہا ہوں خرچ کی ضرورت ہے ، مامون رشید نے کہا کہ اگر تمہارے پاس ہے تو مانگتے کیوں ہواور اگر نہیں ہے تو حج ہی فرض نہیں ، پھرسوال کیوں کرتے ہوں ، اس نے جواب دیا کہ میں آپ کے پاس جوآیا ہوں بادشاہ سمجھ کر ہی آیا ہوں مفتی سمجھ کر نہیں آیا اس کام کے لئے شہرمیں علماء اور مفتی موجود ہیں اگر فتوے کی مجھ کو ضرورت ہوگی تو ان سے استفتاء کروں گا آپ زیادہ فتوے نہ بگھاریئے ، یہ مفتی نہیں اگر خرچ دینا ہے دیجئے ورنہ صاف انکار کردیجئے اس پر مامون رشید ہنس پڑا اور کافی خرچ حج کے لئے دیا ۔ فرمایا کہ مامون رشید کی حلم کی یہ حالت تھی کہ غلام تک د با لیتے تھے مگر افسوس کہ تھا معتزلی نے بہکا بہکا کر اس کو خراب کیا تھا اس قسم کے علماء ہرزمانہ میں ہوئے ہیں خواجہ صاحب نے عرض کیا کہ معتزلیوں کا عقیدہ کیا ہے فرمایا ایسا ہی عقیدہ ہے جیسے آج کل کے نیچریوں کا عقیدہ ہے کہ جو بات عقل میں آگئی اس کومان لیا جو نہ آئی انکار کردیا یہ انگریزی کے نیچری ہیں اور معتزلی عربی کے نیچری تھے جیسے آج کل بھی بعضے عربی کے نیچری پید اہوئے ہیں ۔ پہلے معتزلی اپنے کو معتزلی نہ کہتے تھے اس لئے کہ یہ اہل حق علماء کا بطریق خدمت کے خطاب دیا ہوا ہے اس لیے معتزلی پہلے اپنے کو اہل عدل اور اہل توحید کہتے تھے یہ معتزلی لقب ایسا ہے جیسے رافضی مگر کوئی رافضی اپنے کو رافضی نہیں کہتا نہ لکھتا ہے ۔ مگر ایک نیچری کی کتا ب پرمیں نے لکھا دیکھا ہے کہ اپنے نام کے ساتھ معتزلی لکھا تھا اس نے یہ لکھ کر اپنی بے وقوفی اور حماقت کا اظہار کیا ۔ ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت ہارون رشید بادشاہ کی حالت کیا تھی فرمایا کہ وہ دیندار شخص تھا اس کی ایسی حالت نہ تھی ۔