تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
اور مخلوق ہی کا خوف ہے وائے افسوس کہ خالق کے لئے کچھ بھی نہیں آگے جاکر چند دوسرے لوگوں پر گزر ہوا جو خلوت نشین تھے اور کہتے تھے کہ ہم تو محض اللہ کی اور اس کے جلال کی وجہ سے اس کی عبادت کررہے ہیں آپ نے فرمایا کہ بے شک تم اللہ کے ولی و مقرب ہو اور تمہارے ہی پاس بیٹھنے کا مجھ کو امر ہے۔ فصل۔ محبت خدا کے آثار و علامات: محبت الٰہی کی علامتیں بے شمار ہیں کہ اس کے بیان کرنے کا یہ موقع نہیں ہاں! بعض علامتوں کا ذکر کرنا ضروری ہے۔ سو منجملہ ان کے یہ ہیں۔ اول: کہ انسان نفس کی خواہش پر اپنے محبوب یعنی اللہ تعالیٰ کے حکم کو ترجیح دیتا اور اس کی محبت کو سب کاموں پر مقدم سمجھتا ہے یعنی متقی و پرہیز گار بنتا ہے اور حدود شرعیہ کا ہر وقت لحاظ رکھتا ہے۔ دوم: اللہ تعالیٰ کی ملاقات کا شائق ہوتا ہے اور موت سے گھبراتا نہیں اور اگر زندگی چاہتا بھی ہے تو محض اس لئے کہ معرفت حق جتنی بھی زیادہ حاصل ہو اتنی ہی بہتر ہے تاکہ محبوب کے وصال میں لذت زیادہ حاصل ہو کیونکہ معرفت مشاہدہ جمال کا بیچ ہے پس جتنا بیج زیادہ پڑے گا اسی قدر پیداوار بھی زیادہ حاصل ہوگی اسی طرح جس قدر معرفت کامل ہوگی اسی قدر مشاہدہ جمال حق میں لذت زیادہ حاصل ہوگی۔ سوم: حکم الٰہی اور قضا و قدر پر راضی رہنا ہے کہ گوار اور ناگوار جو کچھ بھی پیش آتا ہے اس پر زبان یا دل سے شکوہ نہیں کرتا اب مناسب ہے کہ رضا برقضا کا بھی کچھ بیان کر دیں تاکہ انسان کو دھوکہ نہ ہو اور اس غرہ میں کہ مجھ کو محبت خدا حاصل ہوگئی ہے مغرور ہو کر نہ بیٹھ جائے کیونکہ محبت اللہ کا حاصل ہونا کوئی آسان چیز نہیں ہے بلکہ نہایت دشوار ہے۔ فائدہ: اﷲ تعالیٰ کی محبت کی نشانی اِتّباعِ سنت ہے۔ہمارے ایک بزرگ مدینہ منورہ میں مدینہ