تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
:جنازہ میں شریک ہونا افضل ہے۔ :جان دار کی تصویر دیکھنا کیسا ہے؟ :جائز نہیں۔ :استنجا خانہ میں استنجا کرتے وقت تھوکنا اور ناک سرکنا کیسا ہے؟ :کوئی نہیں، ٹھیک ہے۔ :جاہ کی کیا نشانی ہے؟ :دنیا کی وجہ سے گناہ کرنا۔ :کسی کو ''اوئے''کہہ کر پکارنا کیسا ہے؟ :اچھا نہیں۔ :لطیفے کا سننا اور پڑھنا کیسا ہے؟ حالانکہ ان میں اکثر ظنی باتیں ہوتیں ہیں اور گلستان سعدی میں لطیفے آتے ہیں اور بچوں کے اخبار میں چھپتے ہیں؟ :گنجائش ہے۔ :مسواک کرنے کی کیا حد ہے، جس سے سنت ادا ہو جائے؟ :پہلے دائیں طرف اوپر پھر بائیں طرف اوپر، پھر دائیں طرف نیچے پھر بائیں طرف نیچے تین تین دفعہ (پھر سامنے اوپر پھر نیچے تین دفعہ) :سرکاری پارک سے پھول توڑنا کیسا ہے؟ :ٹھیک نہیں ہے، پہلے اجازت لینی پڑے گی، اس علاقہ کا جو سرکاری افسر ہے اس سے۔ :ایک صاحب نے پوچھا ہے کہ ذکر میں اکثر دھیان دوسری چیزوں کی طرف جاتا ہے۔ خالص اللہ تعالیٰ کی طرف دھیان پیدا کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ :کوشش کریں، آہستہ آہستہ ترقی ہو جاتی ہے۔ :ابوحنیفہ کا یہ معنی ٹھیک ہے ''ملت حنفیہ کا باپ'' یا یہ معنی ٹھیک ہیں ''ملت حنفیہ والا''؟ :پہلے والا ٹھیک ہے یعنی ملت حنفیہ کا باپ۔ :اگر باپ معنی کریں تو پھر کیا مطلب ہو گا؟