تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
خاتمہ جو کچھ اب تک ہم نے بیان کیا ہے اس میں ہم تم کو بیدار اور متنبہ کر چکے اور اللہ کی جانب چلنے کا شوق دلا چکے پس اگر اب بھی کان نہ لگائو گے یا ایسا سنو گے جیسا کہ قصے کہانیاں سنا کرتے ہو تو اپنا ہی کچھ کھوئو گے کسی کا کیا نقصان کرو گے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس سے زیادہ ظالم کون جس کو پروردگار کی آیتوں سے نصیحت کی گئی اور اس نے منہ پھیر لیا اور بھول گیا کہ کل قیامت کے لئے کیا بھیجا؟ اور اگر توجہ کے ساتھ سنو گے اور دل سے کان لگائو گے تو بیشک نفع پائو گے اور جو چیزیں صراط مستقیم سے روکے ہوئے ہیں ان کو چھوڑ دو گے۔ اصلاح قلب سے روکنے والی بڑی چیز حب دنیا ہی ہے: یاد رکھو کہ سلوک سے روکنے والی چیز دنیا کی محبت ہے اسی نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے غفلت پیدا کررکھی ہے اور کبھی قیامت اور محشر کو یاد نہیں آنے دیتی لہٰذا اگر روزانہ صبح کی نماز کے بعد جو کہ صفائی ذہن اور معدہ کے خالی ہونے کا وقت ہے چند منٹ تنہا بیٹھ کر اپنی حالت پر غور کیا کرو اور ابتداء وانتہااور مبدء و معاد کو سوچا کرو اور نفس سے حساب لیا کرو تو بہت نفع ہو اور ا سکی صورت یہ ہے کہ نفس کو خطاب کر کے کہا کرو۔ محاسبۂ نفس اور مراقبہ کی کیفیت: اے نفس میںمسافر ہوں، تاجر ہوں، ابدی سعادت اور اللہ جل جلالہ کا قرب میرا منافع ہے اور دائمی بدبختی اور اللہ سے حجاب میرا خسارہ ہے اور میری عمر میرا رأس المال(پونجی جس سے تجارت شروع کی جائے) ہے کہ ہر سانس ایک بیش قیمت جواہر اور گویا بھرپور خزانہ ہے جس سے ابدی سعادت حاصل ہوسکتی ہے اور جب عمر پوری ہوگئی تو تجارت ختم ہوگئی اور مایوس ہونا پڑے گا آج کا دن میری تجارت کا دن ہے اور اللہ تعالیٰ نے مجھے فرصت دی ہے کہ اگر