تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
فائدہ: خوف کی علامت گناہوں سے بچنا، اگر ہو جائے تو فوراً توبہ و استغفار کرنا۔از بندہ محمد حسن عفی عنہ @@@@ زہد کا بیان؛ زہد علم کا ثمرہ اور شرح صدر کی علامت ہے: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ '' اے محمد(a) اس مال و جاہ کی طرف نظر اٹھا کر نہ دیکھو جو ہم نے کافروں کو دنیا کی تازگی کی جنس سے دے رکھا ہے کیونکہ اس سے مقصود ان کو فتنہ میں ڈالے رکھنا ہے اور تمہارے پروردگار ہی کی عطا بہتر اور زیادہ پائدار ہے۔ اورقارون ملعون کے قصہ میں ارشاد ہے کہ قارون بن سنور کر ٹھاٹ کے ساتھ جلوس میں نکلااور بعض لوگوں کو یہ تزک و احتشام دیکھ کر حرص ہوئی تو جن لوگوں کوعلم مرحمت ہواتھا وہ کہنے لگے کہ افسوس تم اس ناپائیدار چیز کی حرص کرتے ہو دیکھو اللہ تعالیٰ کا ثواب سب سے بہتر چیز ہے۔ اس قصہ سے معلوم ہوا کہ زہد علم کا ثمرہ ہے۔ رسول مقبولa فرماتے ہیں کہ جو شخص صبح اٹھتے ہی دنیا کے غم میں گرفتار ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا دل پریشان کر دیتا ہے اور ملتا اسی قدر ہے جتنا اس کی تقدیر میں لکھا جاچکا ہے اور جو شخص صبح اٹھتے ہی آخرت کی فکر میں لگ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کا قلب مطمئن رکھتا ہے اور اس کی دنیا کی خود حفاظت و کفالت فرماتا ہے اس نیک بندے کا دل غنی کردیتا ہے اور دنیا اتنی مرحمت فرماتا ہے کہ یہ منہ پھیرتا ہے اور دنیا اس کے پیچھے بھاگی چلی آتی ہے۔