تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
خاتمہ : اور اوراد مذکورہ کی ترتیب: مذکورہ عبادتوں میں بعض عبادتیں جمع ہوسکتی ہیں جیسے نماز، روزہ اور تلاوت کلام اللہ کہ تینوں ایک وقت میں پائی جاسکتی ہیں مثلا روز دار شخص نماز میں قرآن شریف پڑھے تو دیکھو ایک ہی وقت میں تینوں عبادتیں حاصل ہورہی ہیں اور بعض عبادت دوسری عبادت کے ساتھ جمع نہیں ہوسکتی مثلا یہ نہیں ہوسکتا کہ ذکر الٰہی بھی ہو اور تلاوت کلام اللہ بھی ہو یا نماز بھی ہو اور مسلمانوں کے حقوق کی خبر گیری بھی ہو اس لئے مناسب ہے کہ رات دن کے چوبیس گھنٹوں پر ان مختلف عبادتوں کو تقسیم کر لو کیونکہ اوقات کا انضباط (پابند) ہونے سے سہولت بھی ہو جائے گی اور جو عبادت کا مقصود ہے وہ بھی حاصل ہو جائے گا یعنی ذکر الٰہی سے انس اور جہان فانی سے بیزاری اور نفرت پیدا ہوجائے گی۔ یادرکھو کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے اور اس عالم فانی کے پیدا کرنے سے مقصود یہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ سے محبت کرے تاکہ آخرت کی خوبی اس کو حاصل ہو اور چونکہ محبت بغیر معرفت کے ہو نہیں سکتی اس لئے معرفت الٰہی مقدم اور ضروری ہے اور معرفت حاصل کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ ہر وقت اللہ تعالیٰ کے دھیان اور یاد میں مشغول رہو اور چونکہ جتنی بھی عبادتیں ہیں سب دھیان اور یاد ہی کی غرض سے ہیں۔ عبادتوں کے مختلف اقسام ہونے میں حکمت: