تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
چہارم: کبروغرور وتعلیٰ و تفاخر حب مدح و حب جاہ حکمرانی و سلطنت حکومت و شان اور غلبہ و عزت کی طلب کا مادہ اس میں موجود ہے اور یہ سب ربوبیت(رب ہونا) کی صفات ہیں۔ بدخصائل کا مادہ اپنے وقت پر غلبہ دکھاتا ہے: ان چاروں خصائل کا اپنے اپنے وقت پر اور موقع پر غلبہ اور اثر ظاہر ہوا کرتا ہے چنانچہ سب سے پہلے زمانہ طفولیت میں تو بہائم اور حیوانات کی خصلتیں غلبہ کرتی ہیں اور انسان شہوت و حرص میں گویا چوپایہ اور جانور بن جاتا ہے۔ اس کے بعد جب جوانی کا زمانہ آتا ہے تو درندوں کی عادتوں کا غلبہ ہوتا ہے کہ ایک دوسرے پر حسد کرتا ہے باہم عداوتیں پیدا ہوتی ہیں کسی سے بغض ہے کسی سے عناد۔ کسی پر غصہ آرہا ہے کسی کو ذرا سی خلاف طبع بات پر پھاڑے کھاتا ہے اور آپے سے باہر ہوا جاتا ہے۔ چیختا چلاتا اور بیقرار ہو جاتا ہے کسی کو نعمت اور خوشحالی میں دیکھتا ہے تو جلتا کڑھتا اور چھیننے جھپٹنے کی فکر میں طیش کھایا کرتا ہے غرض اس حالت میں وہ اور درندہ گویا ہم جنس بن جاتے ہیں۔ پھر جب اس کے بعد عالم شباب کا شباب ہوتا ہے اور بدن میں قوت آجاتی ہے تو یہ بہائم(درندوں) کی خصلتیں چاہتی ہیں کہ اپنی خواہشیں پوری کریں یعنی مرغوب و پسندیدہ شئے کو حاصل کریں اور دشمن و ناپسندیدہ امر کو زیر خاک کردیں۔ پس اس وقت شیطانی اخلاق ظاہر ہوتے ہیں اور اپنا غلبہ کرتے ہیں کہ ابھی کسی شئے کی خواہش پوری ہوئی اور فریب و دھوکہ بازی نے مدد کرنے کااقرار کیا۔ ابھی کسی دشمن پر غصہ آیا اور فوراً مکاری و جعلسازی نے اپنی دانائی ہوشیاری کو پیش کیا۔ غرض اخلاق شیطانیہ اس زمانہ میں خصائل بہیمیہ (چوپائوں والی) اور عادات سبعیہ(درندوں والی) کے نفاذ میں معین ومددگار بنتے اور انسان کو شیطان مجسم بنادیتے ہیں اور جب اس میں کامیابی وظفریابی اور اپنی حسب منشاء کاروائیوں میں فتح نظر آنے لگتی ہے تو پھر تکبروتعلّی پیدا ہوجاتی ہے۔ اور وہ چاہتا ہے کہ ہر شخص اس کی مدد کرے ہر شخص اس کا مطیع و فرماں بردار ہو جائے ہر شخص اس بڑائی و کمال کا معترف ہو ہر شخص اس کو