تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
بقیہ اوقات میں درود شریف اگر حاجت ہو تو شغل الخد یعنی آنکھیں اور کان بند کر کے یکسوئی کے لیے دماغ میں پیدا ہونے والی آواز سننا مع ذکر لسانی کے تقویٰ اور کثرت ذکر۔ تعلقات کی کمی، نسبت باطنی کے حصول تک وعظ و تدریس کی کمی اور بلااذن شیخ آگے تلقین طریقت نہ کرنا اور شیخ کی صحبت نور علی نور ہے تاکہ اتباع اور نشاط اور ہمت عبادت بڑھے اور نئے حال میں شفا ملے۔ ہدایت ہفتم: تشویش والے کاموں سے بچے مثلاً صحت کا خیال رکھے، جماع کی کثرت نہ کرے، کھانے اور سونے میں اعتدال رکھے۔ ہر وقت عمدہ غذائوں کے پیچھے نہ پڑے۔ ہر وقت لباس سنوارنے میں نہ رہے، حرص مال و اسراف سے بچے، بلاضرورت دوستی دشمنی سے بچے۔ غیر اختیاری تکلیف آ جائے تو اس میں حکمت سمجھے۔ ہدایت ہشتم: اختیاری کام میں کوتاہی نہ کرے اور غیر اختیاری کے پیچھے نہ پڑے مثلاً توجہ سے نماز پڑھے وساوس سے پریشان نہ ہو کہ غیر اختیاری ہیں۔ ہدایت نہم: درویشوں کی ناجائز رسموں سے بچے۔ ہدایت دہم: ضروریات دین کی پابندی کرے۔ بلاضرورت میل جول نہ کرے۔ وآخر دعٰونا الحمد للہ رب العالمین و الصلوة و السلام علی رسولہ الکریم وعلی اٰلہ و اصحابہ و اتباعہ اجمعین تبلیغ دین کے متعلق