تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
تمام صحابہ کرامe برحق ہیں۔ : اس کا مطلب یہ ہے کہ خلافت راشدہ موعودہ جس کا قرآن پاک کے اندر (وَعَدَ اللّٰہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْکُمْ وَعَمِلُوْا الصّٰلِحٰتِ لَیَسْتَخْلِفَنَّہُم فِی الْاَرْضِ) وعدہ کیا گیا ہے اس کے مستحق چار یار ہیں، یعنی: (١) حضرت ابوبکر صدیقb (٢)حضرت عمر فاروقb (٣) حضرت عثمان غنیb (٤) حضرت علیb۔ اور یہ وعدہ مہاجرین صحابہ کرامe کے ساتھ خاص ہے اور مہاجرین صحابہ کرام خلفائے راشدین میں سے چار ہیں اور خلافت راشدہ موعودہ کا زمانہ تیس سال ہے اور حضرت حسنb کی چھ ماہ کی خلافت اسی خلافت راشدہ کی تکمیل کے لیے تھی بعد میں حضرت امیر معاویہb سے صلح فرما لی اور حضرت امیر معاویہb حضرت عبداللہ بن زبیرb اور حضرت عمر بن عبدالعزیزl کی خلافت راشدہ خلافت راشدہ عادلہ تھی (یعنی رشد و ہدایت اور عدل و انصاف سے بھری ہوئی) نہ کہ خلافت راشدہ موعودہ کیونکہ وہ مہاجر صحابہ کے ساتھ خاص ہے اور یہ حضرات مہاجر صحابہe میں سے نہیں ہیں۔ :میرا ذہن کمزور ہے میں کیا کروں؟ : ذہن کمزور ہو لیکن طلب میں کمزوری نہ ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے فیصلے طلب، محنت اور کوشش پر ہیں نہ کہ ذہانت پر مزید قوت حافظہ کے لیے ہر نماز کے بعد دایاں ہاتھ سر پر رکھ کر (یَاقَوِیُّ) گیارہ مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ :عبادت اور پڑھائی میں دل نہیں لگتا میں کیا کروں؟ : حضرت مفتی حسن صاحبl فرماتے ''دل لگی مقصود نہیں ہے دل لگانا مقصود ہے'' طبیعت چاہے یا نہ چاہے بس اپنے آپ کو چمٹائے رکھو لگائے رکھو'' حضرت مولانا عمر پالنپوریl سے کسی نے پوچھا کہ میرا نماز میں دل نہیں لگتا۔ حضرت فرمانے لگے نماز دل لگنے کے لیے تھوڑی پڑھی جاتی ہے نماز تو اللہ تعالیٰ کا حکم پورا کرنے کے لیے