تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
مثلا عابد، زاہد، متقی، پابند صوم و صلوٰة بنتا ہے اور باوجودیکہ یہ سب ریاء اور دکھاوے کی نیت سے ہوتا ہے مگر نفس اس عیب کو ظاہر نہیں ہونے دیتا غرض اسی طرح یہ نفس امارہ بڑے بڑے دھوکے دیا کرتا ہے اور بدحالی میں مبتلا رکھنے کے لئے عیب کو خوبی بناکر ظاہر کیا کرتا ہے۔ لہٰذا مناسب ہے کہ اپنی حالت کسی اپنے مخلص اور صاف گو دوست سے پوچھو کہ وہ تمہیں کیساسمجھتا ہے چونکہ تمہاری خصلتوں اور عادتوں کا دوسرے لوگ اچھی طرح اندازہ کرسکتے ہیں کیونکہ جن سے سابقہ اور واسطہ پڑتا رہے اور ان کو تمہارے اخلاق کے امتحان کا موقع ملے وہی اچھی طرح جانچ سکتے ہیں پس اگر تمہارے دوست کو تمہاری خیرخواہی ملحوظ ہوگی تو بے تکلف وہ تم کو بتادے گا کہ فلاں عادت تمہاری خراب ہے پس اسی طرح کی اصلاح میں تم کو مشغول ہو جانا چاہئے اور اگر چند عادتیں خراب ظاہر ہوں تو اغلب کی فکر پہلے کرو اور جس کا نتیجہ زیادہ خراب نکل رہا ہو اس کا علاج سب سے مقدم سمجھو۔ دنیا کی محبت کا علاج: دنیا کی محبت۔یہ ایسی بلا ہے کہ جس سے شاذونادر ہی کوئی شخص محفوظ ہوگا حالانکہ یہی دنیا میں گناہوں کی جڑ ہے پس اس کا علاج مقدم اور سب سے زیادہ ضرور سمجھنا چاہئے اور دنیا کی محبت کا علاج یہ ہے کہ تنہائی میں بیٹھ کر سوچا کرو کہ آخر دنیا کی جانب مجھ کو اس قدر توجہ اور آخرت سے روگردانی کیوں ہے اگر خلوت میں فکر کرو گے تو سمجھ میں آجائے گا کہ سوائے جہالت اور غفلت کے کوئی وجہ نہیں ہے تھوڑی دیر کے لئے مان لو کہ تمہاری عمر سو برس کی بھی ہوئی اور تمہیں تمام زمین کی سطح(زمین کااوپر کا حصہ) کی بھی سلطنت مل گئی مگر پھر کیا؟ آخر فنا ہونا ہے۔ عنقریب وہ دن آنے والا ہے کہ نہ تم رہو گے اور نہ یہ سلطنت و ملک رہے گا یہ سب فنا ہو جائیں گے مگر اس کی بدولت ابدی سلطنت جس کے ختم ہونے کا کوئی وقت ہی نہیں تمہارے ہاتھ سے ضرور جاتی رہے گی۔ ابد یعنی خلود ودوام کا تصور: ابد یعنی خلود ودوام (ہمیشہ رہنا) کی مقدار تمہارے خیال میں نہ آسکے تو یوں تصور کرو کہ تمام دنیا اس کنارہ سے لے کر اس کنارے تک اناج سے بھری ہوئی ہے ایک پرندہ پورے