تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
ہر دم ریاضت و اطاعت کا اجر ملتا رہے۔ پابندی وہ چیز ہے کہ اگر فرضاً کوئی شخص اپنا تمام اختیار کسی جانور کے ہاتھ میں دے دے تب بھی یہ شخص اس سے اچھی حالت میںہوگا جو سراپا اپنی خواہش پر چلتا ہے۔ یہ فائدہ اخیرہ حکم شرعی کی ہر وضع سے حاصل ہوسکتا ہے خواہ کسی طرح حکم مقرر ہو جائے کیونکہ اس کا جو مقصود اصلی ہے کہ ایک خاص طرز کی پابندی ہو جو ہر طور پر حاصل رہے تو شرائع مختلفہ کے احکام بدل جانے پر بھی یہ فائدہ خاصہ محفوظ رہا بخلاف اول اور دوسرے فائدہ کے حکمت اور خاصیت ایک متعین چیز ہے اور وہ اختلاف شرائع سے بدل نہیں سکتی پس اگر تم تینوں وجہوں پر آگہی حاصل کر لو گے تو تمام حرکات میں اتباع سنت کی ضرورت تم کو واضح ہو جائے گی۔ فصل۔ عبادات میں اتباع سنت بلاعذر چھوڑنا کفر خفی یا حماقت جلی ہے: جو کچھ ہم نے بیان کیا ہے وہ امور عادیہ (جن کی عادت ہو) میں اتباع سنت کی ترغیب کے لئے بیان کیا ہے اور جن اعمال کو عبادات سے تعلق ہے اور ان کے اجروثواب بیان کیا گیا ہے ان میں بلاعذر اتباع چھوڑ دیں تو سوائے کفر خفی(پوشیدہ) یاحماقت جلی کے اور کوئی وجہ ہی سمجھ میں نہیں آتی مثلا رسول اللہa نے فرمایا ہے کہ ''جماعت سے نماز پڑھنے میں تنہا نماز پڑھنے پر ستائیس درجہ فضیلت ہے اس کے ماننے کے بعد اگر کوئی مسلمان بلا کسی معقول عذر کے جماعت کی نماز ترک کرے تو اس کا سبب یا تو اس کی حماقت ہے کہ اگر کوئی شخص دو پیسے چھوڑ کر ایک پیسہ لے تو اس کو احمق بتادے اور خود ستائیس فضیلتیں چھوڑ کر ایک پر اکتفا کرے تو بے وقوف نہ ہو اور یا نعوذ باللہ یہ خیال ہو کہ رسول مقبولa کا یہ ارشاد محض انتظامی مصلحت کی بنا پر ہے تاکہ اس کی رغبت سے لوگ ایک جگہ جمع ہو جایا کریں کیونکہ ستائیس کے عدد اور جماعت سے نماز پڑھنے میں کوئی مناسبت نہیں معلوم ہوتی۔ پس اگر خدا نخواستہ ایسا خیال کرے تو یہ کفر ہے اور کفر بھی ایسا خفی کہ اس کی اطلاع اپنے آپ کو بھی نہیں ہے۔ لوگوں کا ایسا حال ہوگیا ہے کہ اگر کوئی طبیب یارماّل (علم امل والا جو نجوم جیسا علم ہے)