تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
جس سے اس کے مرتبوں میں کمی آجائے گو شہادت کا ثواب ہے اور حدیث میں اس ثواب کی نفی نہیں اور جنت سے روکنے کا مضمون مترجم صاحب نے بڑھایا ہے اصل عربی میں نہیں ہے۔ ناول اور تاریخ وغیرہ کا مطالعہ: اس حالت سے تم قصے کہانیاں سفر نامے، مختلف ملکوں کی تاریخیں اور باشندگان دنیا کے لباس و خوراک اور طرز معاشرت و تمدن کے تذکرے اور تجارتوں، حرفتوں۔ صنعتوں کے حالات سب اسی فضول اور عبث کلام میں داخل ہیں جس میں مشغول ہونا معیوب ہے اور آیت مذکور کے منشاء کے بالکل خلاف ہے۔ فصل: زبان کے متعلق بیس آفتیں ہیں اور چونکہ ہر ایک کی جدا جدا تشریح کا یہ موقع نہیں ہے اس لئے مختصر طور پر یہاں صرف ان پانچ گناہوں کو بیان کئے دیتے ہیں جن میں لوگ بکثرت منہمک ہیں اور جن سے زبان گویا نجاستوں کی خوگر ہوگئی ہے۔ DDD