تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
:حب دنیا خدا کی یاد سے غافل ہونے کا نام ہے اور غفلت کی نشانی معصیت اور گناہ کے کاموں میں مبتلا ہونا ہے۔ : دین کسے کہتے ہیں؟ دین اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کا نام ہے طلباء اپنے پڑھنے کے ماحول میں اللہ تعالیٰ کو خوش کریں، دفتر والے والے دفتر میں خوش کریں کاروبار والے کاروبار میں خوش کریں جیسے ہمارے تبلیغی جماعت والے بھائی فرماتے ہیں کہ اللہ پاک کی خوشی کیا ہے؟ حال کے امر کو پہچاننا کہ اس وقت میرے اللہ مجھ سے کیا چاہتے ہیں جو چاہتے ہیں وہ کر لینا یہی ان کو خوش کرنا ہے۔ :بدنظری کا علاج کیا ہے؟ :حضرت شاہ عبدالقادر رائے پوری کی خدمت میں ایک نوجوان کو لایا گیا وہ صورت کے فتنے میں مبتلا تھا تو حضرت نے اس کو ایک ہی جملہ فرمایا کہ آپ ان حسینوں کی طرف دیکھتے ہو اس ذات کی طرف نہیں دیکھتے جس نے ان کو حسن بخشا ہے وہ کتنا حسین ہو گا؟ جب کسی صورت کی طرف غلط میلان سے نظر پڑے تو فوراً اپنی نظر کو پست کر لے اب نظر جھکاتے وقت تکلیف تو ہو گی لیکن یہ تکلیف ایسی ہے جیسے ٹیکے کی تکلیف ہے جیسے ٹیکا لگتے وقت تکلیف ہوتی ہے بعد میں راحت ہے۔ ایسے ہی نظر کو جھکاتے وقت تکلیف ہو گی بعد میں راحت ہے اور یہ سوچیں کہ سانپ کتنا ہی منقش اور خوبصورت کیوں نہ ہو کوئی اس کی طرف دیکھتا بھی نہیں ہے سب کو معلوم ہے کہ اس میں زہر چھپا ہوا ہے لہٰذا ہر ایسی تنہائی اور ایسا تعلق جس میں فتنہ کا اندیشہ ہو اس سے دور رہے۔ :گناہوں سے کیسے بچا جائے؟ : گناہوں سے بچانے والی چیز خدا کا خوف اور ڈر ہے، آدمی یہ سوچے کہ مجھے کوئی دیکھے نہ دیکھے اللہ پاک کی ذات مجھے دیکھ رہی ہے۔ :سستی کا کیا علاج ہے؟ : سستی کا علاج چستی ہے اور ہمت سے کام لینا ہے۔ حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویl فرماتے ہیں کہ تصوف کا خلاصہ یہ ہے کہ جس طاعت میں سستی